41

سعودی عرب، دادی پوتی کو بچاتے ہوئے ڈوب کر ہلاک

Spread the love

ریاض (صرف اردو آن لائن نیوز) سعودی عرب دادی پوتی

سعودی عرب کے شہر سکاکا میں دادی اپنی پوتی کو بچاتے ہوئے ڈوب کر جاں

بحق ہوگئیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی خاتون سارہ العلیمی کی

پوتی اپنی دوستوں کے ہمراہ گیسٹ ہاؤس کے سوئمنگ پول میں تیراکی میں

مصروف تھی۔تیراکی کے دوران جب دادی نے اسے سوئمنگ پول کے گہرے

حصے میں اپنے ہوش و حواس کھوتے ہوئے دیکھا تو فوراً ہی انہوں نے سوئمنگ

پول میں چھلانگ لگادی اور پوتی کو ڈوبنے سے بچا لیا۔معمر خاتون نے اپنی جان

خطرے میں ڈال کر پوتی کو تو بچا لیا لیکن خود سوئمنگ پول کے گہرے حصے

انڈیا کے سابق وزیر خارجہ جسونت سنگھ کی آخری رسومات ادا کر دی گئیں

میں چلے جانے کے باعث ڈوب کر ہلاک ہوگئیں۔معمر خاتون کے بیٹے عبداللّٰہ کا

کہنا ہے کہ معمر ہونے کے علاوہ والدہ کو تیراکی کا کوئی تجربہ نہیں تھا، انہوں

نے سوئمنگ پول میں محض پوتی کو بچانے کے لیے چھلانگ لگائی تھی۔جاں بحق

ہونے والی سارہ العلیمی سکاکا میں 30 برس سے زیادہ عرصے تک تدریسی

خدمات انجام دیتی رہی ہیں اور ان دنوں ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہی تھیں۔

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں