37

کرونا کیسز ،اسرائیلی حکومت کا لاک ڈاون میں مزید ایک ماہ کی توسیع پرغور

Spread the love

مقبوضہ بیت المقدس (صرف اردو آن لائن نیوز) کرونا کیسز اسرائیلی حکومت

چوبیس گھنٹوں کے دوران اسرائیل میں کرونا کے 1500 کیسز سامنے آنے کے

بعد حکومت نے یکم اکتوبر سے لاک ڈاون میں نرمی کے بجائے اس میں مزید ایک

ماہ کی توسیع پرغور شروع کیا ہے۔عبرانی ٹی کے مطابق وزارت صحت نے کابینہ

کو تجویز پیش کی ہے کہ کرونا کی وبا میں اضافے کے باعث ملک میں لاک ڈائون

کا دورانیہ ایک ماہ کے لیے بڑھا دیا جائے۔ وزیراعظم اور دیگر وزرا اس تجویز

اسماعیل ھنیہ کا شہید ہونیوالے فلسطینیوں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت

پرغور کر رہے ہیں۔دوسری طرف اسرائیلی وزارت صحت نے کہا ہے کہ گزشتہ

چوبیس گھنٹوں کیدوران صہیونی ریاست میں کرونا کے مزید 1500 کیسز کی

تصدیق کی گئی ہے۔ اسرائیل میں کرونا کے نئے کیسز کی تصدیق ایک ایسے وقت

میں کی گئی ہے جب صہیونی ریاست میں دو ہفتے سے لاک ڈائون جاری ہے۔

ادھرنیتن یاھو نے کہا ہے کہ وہ کرونا میں بہ تدریج نرمی یا سختی کے قائل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرونا کی ویکسین کے حصول کی کوششوں کے ساتھ ساتھ

مریضوں کو فوری طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

کرونا کیسز اسرائیلی حکومت

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں