49

معروف اداکار مرزا شاہی بھی کرونا کے باعث انتقال کر گئے

Spread the love

لاہور(صرف اردو آن لائن نیوز)(مرزا شاہی کا انتقال) اداکار مرزا شاہی کورونا وائرس کے مرض

میں مبتلا تھے، گزشتہ ہفتے ان کی طبیعت بگڑنے کے

باعث انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔ مرزا شاہی کراچی کے سول ہسپتال میں زیر علاج تھے

جہاں منگل کی شب کو انتقال ہو گیا۔

مرزا شاہی کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کے لیجنڈری اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے متعدد

فلموں اور ڈراموں میں مختلف کردار نبھائے۔ حال ہی میں ڈرامہ ’نادانیاں‘ میں ان کا کردار ’چاچا کمال‘

بے حد پسند کیا گیا تھا۔

معیاری اور نایاب اردو کتب پڑھنے اور داونلوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

مارننگ شو کی میزبان اور ڈرامہ نادانیاں میں مرزا شاہی کی ساتھی اداکارہ ندا یاسر نے اپنے انسٹا گرام

اکاؤنٹ پر ان کی وفات کی خبر شیئر کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مرزا شاہی نے متعدد ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں اور انہیں ان کے مزاحیہ

کرداروں کی وجہ سے شہرت حاصل ہوئی۔

دبنگ دادی، ہندوستانی و مغربی میڈیا اور دہلی پولیس

ان کے ڈراموں میں ’عید ٹرین‘، ’نادانیاں‘، قدوسی صاحب کی بیوہ‘ اور ’چھوٹے صاحب‘ سمیت کئی شامل ہیں۔

اداکارمرزا شاہی کی عمر 70 برس کے قریب تھی اور انہیں شہرت ڈرامے نادانیاں کے کردار ’چچا کمال‘ سے ملی۔

مرزا شاہی کے انتقال پر فلم سٹیج سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں ان کے لیے تعزیت

کی۔ ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ مرزا شاہی ایک لاجواب اداکار اور باکمال انسان تھے

مرزا شاہی کا انتقال مرزا شاہی کا انتقال

اپنا تبصرہ بھیجیں