38

ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک کا اپنے نظام کی ڈیجیٹلائزیشن کے عمل میں تیزی لانے کیلئے پی ٹی سی ایل کا انتخاب

Spread the love

اسلام آباد(مہتاب پیرزادہ سے ) (ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک)پاکستان ٹیلی کمیونیکشن کمپنی لمیٹڈ ( پی ٹی سی ایل ) اور ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ نے صنعت کے نمایاں مینجڈ سیکورٹی سلوشن کے ساتھ فیزیکل اور ورچوئل ڈیٹا سینٹر ( VDC) ہوسٹنگ سروسز فراہم کرنے کیلئے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔

ضرار ہاشم خان، چیف بزنس سروسز آفیسر، پی ٹی سی ایل اور خرم گل آغا، چیف انفارمیشن آفیسر اینڈ آپریشنز سپورٹ، ٹیلی نار مائیکرفنانس بینک نے حال ہی میں کراچی میں پی ٹی سی ایل کے زونل آفس میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں معاہدے پر دستخط کیے۔عمر فاروقی، جنرل منیجر، ڈیجیٹل سروسز سیلز، پی ٹی سی ایل،جاوید شیر علی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر، آئی ٹی پلاننگ اینڈ آرکیٹیکچر، ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک اور ندیم اشفاق، ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی، ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک کے علاوہ سینئر عہدیدار ان اس موقع پر موجود تھے۔

معیاری اور نایاب اردو کتب پڑھنے اور داونلوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

پی ٹی سی ایل ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک کو جدید ترین ڈیٹا سینٹرفراہم کررہا ہے جو جدید انفراسٹرکچر، مینجڈ سیکورٹی اور ڈی ڈی او ایس (DDoS) فلٹرنگ سلوشن سے لیس ہے۔

دستخطی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضرار ہاشم خان ، چیف بزنس سروسز آفیسر، پی ٹی سی ایل نے کہا’’ٹیلی نار مائیکرفنانس بینک کی بزنس ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ان کے ساتھ معاہدہ پر دستخط کر کے ہمیں خوشی ہے۔ پی ٹی سی ایل بحیثیت قومی ادارہ وزیراعظم کے ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کی حمایت کیلئے ملک بھر میں ڈیجیٹلا ئزیشن کیلئے کی جانی والی کوششوں میں قائدانہ کردار ادا کر رہا ہے۔ اس طرح کی شراکت داری سے پی ٹی سی ایل کارپوریٹ سیکٹر کو جدید اور محفوظ سلوشنز کی فراہمی اور ٹیلی کام انفرسٹرکچر کی ترقی میں اپنا اہم کردار جاری رکھے گا جو ملک کی مجموعی معاشی ترقی کیلئے معاون ثابت ہوگا۔‘‘

تبلیغی جماعت کو بدنام کرنے کا معاملہ سپریم کورٹ میں پھر سماعت ملتوی

اس موقع پر، ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک کے چیف انفارمیشن آفیسر خرم گل آغا نے کہا، ’’موجودہ تیز رفتار بینکاری سرگرمیوں کی روشنی میں خاص طور پر موبائل اور آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعہ، سیکیورٹی اپریٹس میں باقاعدگی سے اپ گریڈ کرنا انتہائی ضروری ہے۔ ہمیں اپنے ورچوئل ڈیٹا سینٹرز کے قابل اعتماد ساتھی کی حیثیت سے پی ٹی سی ایل کے ساتھ اس معاہدے پر دستخط کرنے پر خوشی ہے۔ اپنے ڈیٹا کو محفوظ رکھنا انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور ہم اپنے صارفین کو بہترین مالی حل فراہم کرنے میں یقین رکھتے ہیں جو ان کو ذہنی سکون فراہم کرسکتا ہے اورڈیجیٹل طور پر فعال مالی طرز زندگی کو پوری طرح قبول کرنے کے لئے درکار ہے۔ خدمات اور معیار کے پیش نظر پی ٹی سی ایل کے ساتھ یہ شراکت درست سمت میں ایک قدم ہے۔

پی ٹی سی ایل پاکستان کی متعدد صنعتوں میں اپنے کارپوریٹ صارفین کو بہترین اور اعلیٰ معیار کی سروسز کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے ۔ یہ معاہدہ انفارمیشن کمیونیکشن ٹیکنالوجی کے مختلف شعبوں اور سیکورٹی سلوشنز کی ترقی اور تیز رفتاری کا حصہ ہے اورپاکستان میں ڈیجیٹل بینکنگ ایکو سسٹم کیلئے بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔

ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک

اپنا تبصرہ بھیجیں