63

ریبیز سے ہونیوالی اموات کے لحاظ سے پاکستان تیسرا بڑا ملک قرار

Spread the love

اسلام آ باد (صرف اردو آن لائن نیوز ) ریبیز سے اموات

عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے پاکستان ریبیز سے ہونیوالی اموات کے لحاظ سے

تیسرا بڑا ملک ہے، پاکستان سمیت دنیا بھر میں سگ گزیدگی سے ہونیوالی مہلک

بیماری ریبیز کا گزشتہ روز عالمی دن منایا گیا، پاکستان ریبیز سے ہونیوالی اموات

کے لحاظ سے تیسرا بڑا ملک ہے، ہر سال ملک میں ریبیز کی وجہ سے 2 ہزار

سے زائد اموات ہوتی ہیں، یہ مرض پاکستان میں نظر انداز کیا جانیوالا مرض ہے،

باوجود اس کے کہ ملک میں کتے کے کاٹنے کے واقعات عروج پر ہیں،2010 میں

پاکستان میں سگ گزیدگی کے 97 ہزار واقعات بنیادی صحت کے مراکز سے

رپورٹ ہوئے تھے۔ نجی ہسپتالوں، حکیموں اور روحانی علاج کیلئے جانے والے

ریبیز کا شکار افراد کی تعداد اس کے علاوہ ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق پاکستان

کی زیادہ تر آبادی کتے کے کاٹنے کے بعد کے خطرات سے یا تو بے خبر ہے، یا

ایسے واقعات کے بعد درست علاج کی طرف توجہ نہیں دی جاتی۔ عالمی ادارہ

صحت نے پاکستان میں ریبیز کے پھیلا ئوکی اہم وجوہات میں جدید ویکسین کی عدم

فراہمی اور سیاسی عوامل کو قرار دیا ہے۔کتے کے کاٹنے سے ہونیوالی بیماری

ریبیز دنیا کی دسویں بڑی بیمار ی ہے جس میں شرح اموات سب سے زیادہ ہے۔

دنیا میں ہر سال 59 ہزار افراد ریبیز کے سبب موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔

رواں برس اس دن کا مرکزی خیال 2030 تک ریبیز سے ہونیوالی اموات کا خاتمہ

ممکن بنانا تھا۔ ریبیز سے جاں بحق ہونیوالے افراد کی بڑی تعداد ایشیا اور افریقہ

سے تعلق رکھتی ہے جس کی بنیادی وجہ آبادی کا تنا سب اور مر ض کے مہلک

ہونے کے بارے میں آگاہی کا فقدان ہے۔ ایک بار یہ بیماری جڑ پکڑ لے تو ناقابل

علاج بن جاتی ہے، ریبیز کا شکار بہت کم افراد زندہ بچ پاتے ہیں۔ ریبیز سے متعلق

لاہور، ڈاکٹر سے بدسلوکی کرنیوالے پولیس اہلکار گرفتار

ایک عام تاثر یہ ہے کہ یہ محض کتے کے کاٹنے سے ہوتا ہے لیکن ایسا نہیں بلکہ

بندر، ریچھ یا بلی کے کاٹنے سے بھی ریبیز ہوسکتا ہے تاہم کتے کے کاٹنے سے

اس کا تناسب 99 فیصد ہے۔ ریبیز کا مرض لاحق ہونے سے مریض میں ہائیڈرو

فوبیا ہوجاتا ہے، وہ پانی اور روشنی سے ڈرنے لگتا ہے، مریض پر جو گزرتی ہے

وہ تو وہی جانتا ہے لیکن اسے دیکھنے والے بھی بڑی اذیت کا شکار ہوتے ہیں۔

ایسے مریضوں کو اپنے ہی ہاتھوں تشدد سے بچانے کیلئے آخری چارہ کار کے

طور پر رسیوں کیساتھ باندھ دیا جاتا ہے۔

ریبیز سے اموات

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں