44

سوڈان دہشت گردی کے خلاف کوششیں کر رہا ہے‘عبداللہ حمدوک

Spread the love

خرطوم(صرف اردو آن لائن نیوز) عبداللہ حمدوک

سوڈان کے عبوری وزیراعظم عبداللہ حمدوک نے ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے کہ

سوڈان کا نام دہشت گردوں کی پشت پناہی کرنے والے ممالک کی فہرست سے نکالا

جائے۔عرب ٹی وی کے مطابق حمدوک نے ایک بیان میں کہا کہ ان کے ملک نے

بین الاقوامی قانون کے تحت انسداد دہشت گردی اور دہشت گردوں کی فنڈنگ

روکنے کے لیے بہت کچھ کیا ہے۔جنرل اسمبلی کے اجلاس کو بھیجے ایک ویڈیو

پیغام میں حمدوک نے کہا کہ سوڈان عالمی برادری کے ساتھ مل کر دہشت گردی

کے خلاف کوششیں کر رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ سوڈان پر

U may kiss the bride now

عاید کی گئی پابندیاں ختم کی جائیں اور سوڈان کا نام دہشت گردوں کی معاونت

کرنے والے ملکوں کی فہرست سے خارج کی جائے۔انہوں نے امریکی انتظامیہ

اور امریکی کانگرس کی طرف سے سوڈان کا نام دہشت گرد ممالک کی فہرست

سے نکالنے کی کوششوں کو سراہا۔خیال رہے کہ سوڈان کا نام دہشت گردی کی

پشت پناہی کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہونے کی وجہ سے خرطوم

عالمی اقتصادی معاونت کے حصول سے محروم ہے۔

عبداللہ حمدوک

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں