71

لندن ‘نئی کورونا پابندیوں کیخلاف شہری سڑکوں پر آگئے، پولیس سے جھڑپیں

Spread the love

لندن (صرف اردو آن لائن نیوز) پولیس سے جھڑپیں

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے نئی حکومتی پابندیوں کے خلاف

لندن کے شہری سڑکوں پر نکل آئے، احتجاج سے روکنے پر پولیس اورمظاہرین

کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق لندن کے ٹریفلگر اسکوائر

پر ہزاروں مظاہرین نئی حکومتی پابندیوں کے خلاف احتجاج کر رہے تھے کہ

پولیس کی جانب سے روکے جانے پر جھڑپیں شروع ہوگئیں، پولیس نے مظاہرین

پر لاٹھی چارج کیا جب کہ مظاہرین نے بھی پانی کی بوتلیں پھینکیں۔رپورٹ کے

مطابق جھڑپوں میں 3 مظاہرین اور 4 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، جب کہ

U may kiss the bride now

10 مظاہرین کوگرفتار کرلیا گیا۔لندن پولیس کا کہنا ہے کہ مظاہرین کی جانب سے

سماجی فاصلے کے قانون کی خلاف ورزی کی گئی تھی اس لیے پولیس کو مظاہرہ

ختم کرانا پڑا۔خیال رہے کہ گذشتہ دنوں برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے

کورونا کی دوسری لہر پر قابو پانے کے لیے انگلینڈ میں سخت پابندیوں کا اعلان

کیا تھا۔نئی پابندیوں کے تحت کھلے آسمان تلے اور ایک ہی چھت تلے 6 سے زائد

افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہے تاہم مظاہرین کو اس پابندی سے استثنیٰ حاصل

ہے لیکن ان کے لیے سماجی فاصلے کی پابندی ضروری ہے۔رپورٹ کے مطابق

مظاہرے میں شریک ہزاروں افراد نے سماجی فاصلیکا خیال نہیں رکھا جب کہ بہت

کم تعداد میں مظاہرین نے ہی ماسک پہن رکھے تھے۔

پولیس سے جھڑپیں

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں