56

مصر سے مفرور اخوان قیادت ترک شہریت کے حصول کیلئے کوشاں

Spread the love

انقرہ (صرف اردو آن لائن نیوز) مفرور اخوان قیادت

ترکی کے ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ مصر سے فرار کے بعد ترکی میں

پناہ لینے والے اخوان المسلمون کے رہنماوں نے ترک شہریت کے حصول کی

کوششیں شروع کر دی ہیں۔ یہ پیش رفت ترک وزیر داخلہ سلیمان صویلو کی

درخواست پر سامنے آئی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق انقرہ میں مقیم اخوان کے

ایک مرکزی رہ نما حسام الشوریجی نے ترک وزیر داخلہ سے ملاقات کی۔ اس

ملاقات میں انہوں نے ترک شہریت کے حصول کی درخواست کی ہے۔ یہ ملاقات

ایک ایسے وقت میں ہوئی جب دوسری طرف یہ خبریں بھی آ رہی ہیں کہ ایردوآن

حکومت مصر کے ساتھ سمندری حدود پر جاری تنازع کو ختم کرنا چاہتی ہے۔ اس

حوالے سے انقرہ اخوان کے مفرور عناصر کو مصر کے حوالے کرنے کے لیے

تیار ہو سکتا ہے۔اب تک ترکی سینکڑوں اخوان رہنماوں اور جماعت کی سرکردہ

U may kiss the bride now

شخصیات کو اپنے ہاں پناہ دیے ہوئے ہے۔ یہ لوگ ترکی کی سرزمین سے اپنے

پروپیگنڈہ ٹی وی چینل بھی چلاتے ہیں جن کہ مصر سمیت کئی دوسرے ممالک نے

اخوان کو دہشت گرد تنظیم قرار دے رکھا ہے۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ابھی

تک ترک حکومت اخوان المسلمون کے پناہ گزین عناصر کے بارے میں کوئی

ٹھوس فیصلہ نہیںکر سکی۔ ان کی مصر میں واپسی ان کے لیے خطرناک ہو سکتی

ہے۔ترکی کی اخوان کی حمایت پر مبنی پالیسی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ صدر

طیب اردگان کے ایک مشیر یاسی اقطائی نے حال ہی میں ایک ٹی وی چینل پر

اعتراف کیا تھا کہ اخوان المسلمون ترکی کی ترقی میں اہم کردارا دا کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ترکی اخوان کو ختم شدہ خلافت کے نائب کے طور پر دیکھتی

ہے۔

مفرور اخوان قیادت

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں