51

وزیراعظم کا یو این میں خطاب امت مسلمہ کے جذبات کی عکاسی تھا، فیاض الحسن چوہان

Spread the love

لاہور(صرف اردو آن لائن نیوز ) فیاض الحسن چوہان

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان

کا اقوامِ متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب پاکستان اور امت مسلمہ کے جذبات کی

عکاسی تھا۔ فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان

نے نہایت جامع اور جاندار طریقے سے دنیا کو درپیش مسائل اور ان کے حل پر

بات کی، انہوں نے کوویڈ 19، غربت، ماحولیاتی تبدیلیوں اور اسلاموفوبیا میں کمی

کی ضرورت پر زور دیا۔ فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے عالمی

پائیدار امن کے لیے مسئلہ کشمیر و فلسطین کے پر امن حل پر بات کی، جنرل

اسمبلی سے اپنے پہلے خطاب کی طرح انہوں نے کشمیر میں بھارتی ریاستی غنڈہ

گردی کو بے نقاب کیا، تاریخ گواہ ہے کہ 2016 میں شسما سواراج نے پوری دنیا

ماں: میکسم گورکی قسط نمبر18

کے سامنے ہم پر دہشت گردی کا الزام لگایا، اسوقت بھی نواز شریف نے تازہ تازہ

گرفتار دہشتگرد کلبھوشن یادیو کا نام لینا گوارہ نہیں کیا۔ وزیر اطلاعات پنجاب نے

مزید کہا کہ نواز شریف نے ہر سطح پر پاکستان کے اندرونی و بیرونی مفادات پر

ذاتی مفادات کو ترجیح دی، نتیجتا عالمی سفارتی محاذ پر پاکستان تنہا رہ گیا، آج دنیا

وزیراعظم عمران خان کی کوویڈ 19 کے خلاف اور معاشی بحالی کی حکمت

عملی کی معترف ہے، عمران خان صرف پاکستان نہیں بلکہ پوری امتِ مسلمہ کے

لیڈر ہیں۔

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں