44

قومی دفاع کیلئے ضروری ہوا تو اعلانیہ ملاقات ہو گی ، نواز شریف

Spread the love

کراچی اسلام آباد (صرف اردو آن لائن) اعلانیہ ملاقات نواز شریف

سابق وزیر اعظم نوازشریف نے اپنی جماعت کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے

کہ آئندہ ہماری جماعت کا کوئی رکن،انفرادی،جماعتی یا ذاتی سطح پر عسکری اور

متعلقہ ایجنسیوں کے نمائندوں سے ملاقات نہیں کریگا،قومی دفاع اور آئینی تقاضوں

کیلئے ضروری ہوا تو جماعتی قیادت کی منظوری کیساتھ ایسی ہر ملاقات اعلانیہ

ہوگی اور اسے خفیہ نہیں رکھا جائے گا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ حالیہ واقعات سے ایک بار پھر ثابت ہوتا ہے کس

طرح بعض ملاقاتیں سات پردوں میں چھپی رہتی اور کس طرح بعض کی تشہیر

کرکے مرضی کے معنی پہنائے جاتے ہیں۔یہ کھیل اب بند ہوجانا چاہئے۔ اپنی

انڈیا اور چین کا سرحد پر مزید فوج نہ بھیجنے پر اتفاق

جماعت کو ہدایات جاری کررہا ہوں کہ آئین پاکستان کے تقاضوں اور خودمسلح

افواج کواپنے حلف کی پاسداری یاد کرانے کیلئے آئندہ ہماری جماعت کا کوئی

رکن،انفرادی،جماعتی یا ذاتی سطح پر عسکری اور متعلقہ ایجنسیوں کے نمائندوں

سے ملاقات نہیں کریگا۔قومی دفاع اور آئینی تقاضوں کیلئے ضروری ہوا تو

جماعتی قیادت کی منظوری کیساتھ ایسی ہر ملاقات اعلانیہ ہوگی اور اسے خفیہ

نہیں رکھا جائے گا۔

اعلانیہ ملاقات نواز شریف

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں