43

بڑھتی ہوئی غربت سے عالمی امن کو خطرہ،عمران خان

Spread the love

اسلام آباد(صرف اردو آن لائن) عالمی امن کو خطرہ

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ترقی پذیر ممالک سے سالانہ 1کھرب ڈالر

غیر قانونی طور پر ترقی یافتہ ملکوں میں منتقل ہو جاتے ہیں، عالمی برادری موثر

اقدامات کرکے غریب اور ترقی پذیر ملکوں سے لوٹی گئی دولت فوری طور پر

واپس کرے، ہماری حکومت کو کرپشن اور وائٹ کالر کرائم ختم کرنے کا مینڈیٹ

ملا ہے۔ دنیا میں بڑھتی ہوئی غربت سے عالمی امن کو خطرہ ہے۔ 26امیرترین

افراد کے ہاتھ میں دنیا کی آدھی آبادی سے زیادہ دولت ہے۔ جمعرات کے روز

مالیاتی احتساب اور شفافیت کے متعلق اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطح

پینل سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہر سال ترقی پذیر

ممالک سے کھربوں ڈالر غیر قانونی طورپر دوسرے ممالک کو منتقل ہو جاتے ہیں۔

ہماری حکومت کو کرپشن ختم کرنے کا منیڈیٹ ملا ہے۔ ہماری حکومت کو مینڈیٹ

ملا کہ فنانشل کرائم ختم کرنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وائٹ کالر کرمنلز سالانہ

1کھرب ڈالرترقی پذیر ممالک سے ہڑپ کر جاتے ہیں۔ عالمی برادری کو رقوم کی

غیر قانونی منتقلی کے معاملے پر موثر اقدامات کرنے چاہییں۔ غریب اور ترقی پذیر

ملکوں سے لوٹی گئی رقوم کو فوری طورپر واپس کیا جائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ

ترقی پذیر ممالک کورونا وباء کی وجہ سے شدید متاثر ہوئے ہیں۔ غیر منصفانہ

سرمایہ کاری معاہدوں کو منصفانہ بنانا ہوگا۔ غیر قانونی رقوم کی منتقلی کی روک

تھام کے لئے اقوام متحدہ کو لائحہ عمل بنانا ہوگا۔ موثر اقدامات کئے بغیر امیر

اورغریب کے درمیان فرق بڑھتا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ مشکل مالی حالات کے

انڈیا اور چین کا سرحد پر مزید فوج نہ بھیجنے پر اتفاق

باوجود کورونا وباء کے دوران ڈیڑھ ارب ڈالر کی نقد امداد متاثرین تک پہنچائی

گئی۔ احساس پروگرام غربت کے خاتمے کے لئے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا

پروگرام ہے۔ حکومت نے ڈیڑھ کروڑ خاندانوں کو مالی امداد دی ہے۔ موجودہ

عالمی نظام میں سرمائے کی غیر منصفانہ تقسیم بڑا مسئلہ ہے۔ دنیا کے 26امیر

ترین افراد کے ہاتھ میں زیادہ تر دولت مرکوز ہے۔ دولت کی منصفانہ تقسیم سے

قرضوں میں ریلیف دے کر غریب ممالک کی مدد کی جا سکتی ہے۔ کورونا وائرس

وبا کے باعث اقتصادی شرح نمو میں تیزی سے کمی ہوئی ہے۔ حکومت نے انسداد

کورونا کے لئے اقدامات کئے ہیں۔

عالمی امن کو خطرہ

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں