41

سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز دل کا دورہ پڑنے کے باعث چل بسے

Spread the love

لاہور( صرف اردو آن لائن نیوز) آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز

کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ اور سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز دل کا دورہ پڑنے

کے باعث چل بسے۔ وہ ان دنوں بھارتی شہر ممبئی میں تھے جہاں ان کو دل کا

دورہ پڑا، ڈین جونز کی عمر 59 سال تھی۔ ڈین جونز 1987 میں ورلڈ کپ جیتنے

والی آسٹریلوی ٹیم کے ممبر تھے اور انہوں نے 52 ٹیسٹ اور 164 ون ڈے

انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں۔آسٹریلوی کھلاڑی ڈین جونز کو پاکستان کرکٹ سے بھی

خاص لگاؤ تھا، پاکستان سپر لیگ میں نہ صرف انہوں نے کوچنگ کے فرائض

انجام دیے بلکہ متعدد بار پاکستان کا دورہ کرکے بین الاقوامی ٹیموں کو پیغام بھی

دیا کہ پاکستان میں سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں، ڈین جونز پاکستان سپر لیگ میں

ابتدائی طور پر اسلام ا?باد یونائیٹڈ سے منسلک رہے تاہم بعد میں انہوں نے کراچی

کنگز میں شمولیت اختار کرلی تھی۔واضح رہے کہ ڈین جونز نے 52 ٹیسٹ میں

3631 رنز بنائے جس میں 11 سنچریز شامل ہیں جب کہ انہوں نے 164 ایک

روزہ میچز کھیلے جس میں 6063 رنز بنائے جس میں 7 سنچریز اور 46 نصف

سنچریز شامل ہیں ڈین جونز کے انتقال پرپی سی بی کے عہدیداران اور کرکٹرز

انڈیا اور چین کا سرحد پر مزید فوج نہ بھیجنے پر اتفاق

نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کرکٹ کے لئے خدمات کبھی فراموش

نہیں کی جاسکتی سابق کپتان وسیم اکرم، شاہد آفریدی، انضمام الحق،جاوید میاں

داد،عامر سہیل،سلیم ملک ،راشد لطیف اور معین خان سمیت دیگر نے کہا کہ وہ

ایک بہترین کرکٹر کے ساتھ ساتھ بہت اچھے انسان بھی تھے ان کوکرکٹ سے بے

حد لگاؤ تھا اور جس ٹیم کے ساتھ بھی وابستہ ہوئے اس کی کامیابی میں اہم کردار

ادا کیا کراچی کنگز کی ٹیم کے لئے بطور کوچ ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی

جائیں گی ان کا کھلاڑیوں کے ساتھ تعلق ہمیشہ دوستانہ رہا اس دکھ میں ہم ان کے

اہل خانہ کے ساتھ ہیں ۔

آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں