مریم اورنگزیب عثمان ڈار 45

مریم اورنگزیب کی اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا پرپولیس تشدد کی شدید مذمت

Spread the love

اسلام آباد (صرف اردو آن لائن نیوز) پولیس تشدد کی مذمت

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے

باہر میڈیا پرپولیس تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ میڈیا کو پیشہ وارانہ

ذمہ داریوں کی انجام دہی سے روکنا غیرآئینی اور آزادی صحافت کے صریحا

خلاف ہے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ رپورٹر احتشام کیانی کی گرفتاری قابل

مذمت، افسوسناک اور شرمناک ہے ۔ انہوںنے کہاکہ میڈیا کو پیشہ وارانہ ذمہ

ماں: میکسم گورکی قسط نمبر 17

داریوں کی انجام دہی سے روکنا غیرآئینی اور آزادی صحافت کے صریحا خلاف

ہے ۔ انہوںنے کہاکہ سلیکٹڈ حکومت کی فسطائیت اور آمریت آئین، قانون، جمہوریت

اور شہری آزادیوں کو روند رہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ میڈیا پر ڈنڈے برساکر سچائی

کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا ،میڈیا کو تشدد کا نشانہ بنانے اور گرفتار کرنے والوں

کو سزا دی جائے اور قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیاجائے ۔ انہوںنے کہاکہ میڈیا

اور آزادی صحافت کے حق کے ساتھ ہیں اور میڈیا کے ساتھ مل کر فسطائی

حکومت کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

حکومت کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

پولیس تشدد کی مذمت

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں