49

سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے ہاتھ جوڑ دئیے

Spread the love

لاہور (صرف اردو آن لائن نیوز) عمرشیخ معافی

سی سی پی او لاہور قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی میں پیش ہوگئے۔ عمر شیخ کے

رویے پر محسن شاہنواز رانجھا برہم، ‘’مینوں معا ف کر د یو ’’، سی سی پی او نے

ہاتھ جوڑ لئے ۔تفصیلات کے مطابق قائمہ کمیٹی قواعد وضوابط اور استحقاق کے

اجلاس میں لیگی رکن اسمبلی محسن شا ہنواز رانجھا سی سی پی او لاہور کے

رویے پر برہم ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا ایک واقعے

پر ایک سے زائد ایف آئی آر نہیں ہو سکتیں، اس پر محسن شاہنواز رانجھا نے کہا

آپ بتائیں اس واقعے دہشتگردی کی دفعہ کیسے لگی؟عمر شیخ نے کہا آپ پہلے یہ

بتائیں کیا ایک وقوعہ پر ایک سے زائد ایف آئی آر درج ہو سکتیںہیں؟ لیگی رکن

اسمبلی اس بات پر شدید برہم ہوگئے اور کہا آپ پارلیمنٹ کے سامنے پیش ہوئے

ہیں میں نہیں، مجھ سے سوال نہ کریں، آپ سے جو پوچھا وہ بتائیں، آپ ہوتے کون

ہیں مجھ سے سوال کرنیوالے۔محسن رانجھا نے کمیٹی چیئرمین کو کہا میرا استحقاق

مجروح ہوا ہے۔ سی سی پی او لاہور نے جس طرح اس خاتون کے بارے میں بات

کی، اس سے انکی سوچ کا اندازہ ہوتا ہے۔ذرائع کے مطابق سی سی پی او کا کہنا

تھا سچ بتاؤں تو میں رانا تنویر کیخلاف ایف آئی آر کی تفصیلات سے نہیں پڑھ

ماں: میکسم گورکی قسط نمبر 17

سکا۔ اس پر اراکین کمیٹی نے کہا عمر شیخ آپ اتنے غیر سنجیدہ ہیں کہ ایف آئی آر

بھی نہیں پڑھی۔ سی سی پی او لاہور نے کمیٹی اراکین کے سامنے ہاتھ جوڑ تے

ہوئے کہا ‘’مینوں معاف کر دیو ’’۔اس پر اراکین کمیٹی کا کہنا تھا لگتا ہے آپ

معافیوں کی بوری بھر کر لائے ہیں،آپ اتنا سیدھا کیوں بولتے ہیں؟ جواب میں عمر

شیخ نے کہا میں جنوبی پنجاب سے ہوں، وسطی پنجاب میں آ کر پھنس جاتا ہوں۔

رکن تحریک انصاف علی محمد خان نے کہا سی سی پی او لاہور کا رویہ انتہائی

نامناسب ہے، میں حکومت کی طرف سے ان کے رویے پر معذرت خواہ ہوں۔

عمرشیخ معافی

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں