50

زمین کا تنازع ، چھوٹے بھائی نےبڑے بھائی اور چاربھتیجوں کو قتل کردیا

Spread the love

چونیاں(صرف اردو آن لائن نیوز) زمین کا تنازع

چونیاں کے نواحی گائوں بونگی کلیاں میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے پانچ

افراد جان کی بازی ہار گئے۔ دوبھائیوں کے درمیان ایک ایکڑ زمین کا تنازع چل

رہا تھا جس پر چھوٹے بھائی ارشد اور اس کے بیٹے جاوید نے بے دریغ اندھادھند

فائرنگ کرکے بڑے بھائی امین اور اس کے چارجواں سال بیٹوں کو قتل کردیا۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ آج دونوں بھائی ایک ایکڑ زمین کے تنازعہ پر وٹ

ڈالنے کے لئے ٹریکٹروں کے ساتھ زمین پر آئے تھے کہ چھوٹے بھائی نے سگے

بھائی اور سگے چاربھتیجوں کو قتل کردیا۔ جان بحق افراد میں چار سگے بھائی

چھبیس سالہ کلیم، تیس سالہ ندیم، بیس سالہ زاہد، اٹھارہ سالہ شاہد اور ان کا پچاس

سالہ والد امین شامل ہیں۔ لرزہ خیز قتل کی واردات کی اطلاع ملنے پر ڈی پی او

قصور زاہد نواز مروت، ڈی ایس پی چونیاں اسلم خالد، تھانہ الہ آباد پولیس،

ماں: میکسم گورکی قسط نمبر 17

ریسکیو، سپیشل برانچ اور تحقیقاتی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد

اکٹھے کیے۔ اس موقعہ پر ڈی پی او نے کہا کہ جلد ہی ملزمان کو گرفتار کرکے

قانونی تقاضے برقرار رکھتے ہوئے ملزمان کو قرارواقعی سزادلوائی جائے گی۔

پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے لئے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال

چونیاں منتقل کردیا۔ جبکہ سگے چاربھتیجوں اور بڑے بھائی کو فائرنگ کرکے قتل

کرنے والے ملزم ارشد اپنے بیٹے جاوید سمیت موقع سے فرار ہوگیا۔ پورا علاقہ ان

ایک ہی گھر کے پانچ قتل کے بعد سوگوار ہے۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

زمین کا تنازع

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں