44

مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے،اردوان

Spread the love

مسئلہ کشمیر

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ

کشمیر ایک مرتبہ پھر اٹھاتے ہوئے کہاہے کہ مسئلہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں

کے مطابق حل ہونا چاہیے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران

ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کا

انڈین ملٹری اکیڈمی میں کورنا متاثرین کی تعدد 100 سے زائد

کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا میں امن کے لیے مسئلہ کشمیر کو حل ہونا چاہیے۔ بات کو

جاری رکھتے ہوئے رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ یہ تنازع اقوام متحدہ کی قرار

دادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے، کیونکہ جنوبی ایشیا میں امن کا انحصار مسئلہ

کشمیر پر ہے۔اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر

میں امن اور انسانیت کیلئے ا?واز اٹھاتے رہیں گے، اپنے موقف سے دستبردار نہیں

ہوں گے، یونان کے مسئلہ پر مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔ترک صدر کا مزید کہنا تھا

کہ شام میں ہزاروں بہن بھائیوں کو اپنے ملک میں بسایا، پی کے اور وائی پی جی

سمیت دہشتگردوں کیخلاف جنگ جاری رکھیں گے، لیبیا، شام، یمن سمیت جنگ

زدہ علاقوں میں امن کے لیے اقوام متحدہ کردار ادا کرے۔

مسئلہ کشمیر

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں