امریکہ نے چین کوجنگ کی دھمکی دے دی 51

چین کو کورونا پھیلانے کا ذمہ دارٹھہرایا جائے، صدر ٹرمپ

Spread the love

واشنگٹن(صرف اردو آن لائن نیوز) چین کورونا کا ذمہ دار

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ چین کو دنیا میں

کرونا وائرس پھیلانے کا ذمہ دار قرار دیا جائے۔ انہوں نے جنرل اسمبلی سے اپنے

پہلے سے ریکارڈ شدہ مختصر خطاب میں چین پر اس سلسلے میں شدید نکتہ چینی

کی۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے اقوام متحدہ کو بتایا کہ اس افتاد کے امریکہ

پہنچنے کے بعد انہوں نے پوری جانفشانی سے اس کا مقابلہ کیا۔ صدر ٹرمپ نے

معمول کے مطابق سات منٹ کے اس خطاب میں بھی کرونا وائرس کو ’’چائنا

وائرس‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس نہ نظر آنے والے دشمن کے خلاف شدید

جنگ میں مصروف ہیں جس نے 188 ممالک میں بے شمار افراد کو ہلاک کر دیا

ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہمیں روشن مستقبل کی طرف بڑھتے ہوئے چین کو

ذمہ دار قرار دینا ہو گا جس نے کرونا کے طاعون سے باقی دنیا پر وار کیا ہے۔

صدر ٹرمپ بلا شک چین پر الزام لگا رہے ہیں لیکن ان کی انتظامیہ کا اس وائرس

انڈین ملٹری اکیڈمی میں کورنا متاثرین کی تعدد 100 سے زائد

سے نمٹنے کے لئے جو ٹریک ریکارڈ ہے اس پر مخالفین کی طرف سے سخت

نکتہ چینی جا رہی ہے۔ خصوصاً مخالف ڈیمو کریٹک صدارتی امیدوار جو بیڈن اور

پارٹی کے دوسرے اہم لیڈر یہ سمجھتے ہیںکہ صدر ٹرمپ نے اس وائرس کا مقابلہ

اتنی مہارت سے نہیں کیا جتنی کہ ضرورت تھی۔ امریکہ میں دنیا بھر میں سب سے

زیادہ اموات صدر ٹرمپ کی نا اہلی کے باعث ہوئی ہیں۔ مخالف لیڈروں کا موقف یہ

ہے کہ کرونا وائرس ابھی کنٹرول میں نہیں تھا کہ انہوں نے کاروبار شروع کرنے

کی حوصلہ افزائی کی اور اس طرح یہ وائرس بیقابو ہوتا چلاگیا۔ تاہم صدر ٹرمپ

کا ابتداء سے ہی یہ موقف ہے کہ چین نے کرونا وائرس کو مصنوعی طور پر پیدا

کرکے دنیا میں نقصان پھیلانے کے لئے اسے جان بوجھ کر برآمد کیا۔

چین کورونا کا ذمہ دار

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں