46

انڈین ملٹری اکیڈمی میں کورنا متاثرین کی تعدد 100 سے زائد

Spread the love

دہرادون(صرف اردو آن لائن نیوز)اتراکھنڈ کی انڈین ملٹری اکیڈمی (آئی ایم اے)بھی کورونا انفیکشن کے بڑھتے ہوئے پھیلاو سے متاثر ہو رہی ہے۔ یہاں 100 سے زائد کیڈٹس متاثر پائے گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرین میں افسران کے ساتھ کیڈٹس بھی شامل ہیں۔(انڈین ملٹری اکیڈمی میں کورنا)

معیاری اور نایاب اردو کتب پڑھنے اور داونلوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

محکمہ صحت کے عہدیداروں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک دن میں نہیں بلکہ گذشتہ کئی دنوں میں ایسے کئی معاملے سامنے آئے ہیں۔محکمہ صحت کے عہدیداروں کے مطابق، اکیڈمی میں تعینات متعدد جوانوں اور کیڈٹس کے نمونے لئے گئے تھے۔ قریب 50 فیصد نمونوں کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ تو وہیں 200 سے زائد نمونے جانچ کے لئے بھیجے گئے تھے۔

ماں: میکسم گورکی قسط نمبر 17

فوجی ادارہ ہونے کی وجہ سے عہدیداروں نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔رپورٹ کے مطابق ان میں سے بہت سارے فوجی حال ہی میں چھٹی یا تربیت مکمل کرکے واپس آئے تھے۔ اکیڈمی کے رابطہ عامہ کے افسر لے۔ کرنل پی پی ترپاٹھی نے فی الحال ایسی کسی بھی معلومات کی تردید کی ہے۔

پیر کو اتراکھنڈ میں کورونا کے 814 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ جبکہ ریاست میں 1172 مریض صحت یاب ہو کر گھر روانہ ہوئے ہیں۔ ریاست میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 41777 ہوگئی ہے۔ جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد تقریبا 29 ہزار ہوگئی ہے

یاد رہے کہ انڈین حکومت مسلسل کرونا ایس او پیز کا مذاق اڑانے میں مصروف ہے اور کسی بھی طرح سے ان پر عمل درآمد کرانے میں ناکام رہی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر مودی حکومت نے اس مسئلہ کو سنجیدگی سے نہ لیا تو اس سے ہمسایہ ممالک کے متاثر ہونے کا اندیشہ ہے

انڈین ملٹری اکیڈمی میں کورنا انڈین ملٹری اکیڈمی میں کورنا

اپنا تبصرہ بھیجیں