آج کا دن 63

آج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love

آج کا دن

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آپ کی مشکلات آج کل ضرورت سے زیادہ بڑھ رہی ہیں۔ آپ اب صرف اللہ پاک سے مدد طلب کریں۔ وہی ہے جو آپ کو ان سے نکال سکتا ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

صدقے کا عمل جاری رکھیں۔ ان شاءاللہ اگلے 24 گھنٹوں میں آپ پریشانیوں سے نکلنے میں کامیاب ہو جائیں گے اور جس طرف سے آج آفر ملے قبول کرلیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

صورت حال بدستور آپ کے حق میں بہتر ہوتی چلی جا رہی ہے۔ آپ کو شکر ادا کرنا چاہیے۔ ان دنوں آپ کو اپنے مقاصد میں کامیابی ملنے کے امکانات زیادہ ہیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

حالات بتا رہے ہیں کہ مشکلات اب تیزی سے ختم ہو رہی ہیں۔ آپ کو گھبرانے کی بالکل ضرورت نہیں ہے۔ ان شاءاللہ جلد ہی آپ ہر پریشانی سے آزاد ہوں گے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

ان دنوں آپ کے لئے صورت حال ٹھیک جا رہی ہے۔ آپ وہم کا شکار ہیں کہ جیسے کچھ ہونے والا ہے۔ ایسا کچھ نہیں ہے۔ شام تک اچھی خبر بہت کچھ دے جائے گی۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

آج کا دن بے حد اہم ہے۔ پرانے کسی مقصد میں کامیابی حاصل ہوتی دکھائی دے رہی ہے اور جو لوگ کسی طرف سے رقم کے انتظار میں تھے وہ حاصل کر لیں گے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

اس وقت صورت حال بڑی اہم جاری ہے۔ آپ کے لئے کسی معاملے میں اللہ نے چاہا تو اچھا ہی ہونے والا ہے۔ رکاوٹ خودبخود دور ہوتی جا رہی ہے، ان شاءاللہ

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

آپ جس بات کو لے کر پریشان ہیں۔ ان شاءاللہ اس کا کوئی حل ضرور نکلے گا ان دنوں آپ کی پوزیشن زائچہ بڑی اچھی بتا رہا ہے۔ فائدہ اٹھا لیں اس سے۔

ماں: میکسم گورکی قسط نمبر16

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

بندش والی کیفیت بن رہی ہے۔ فوری طور پر حسب توفیق صدقہ دے دیں۔ ان دنوں آپ کی طرف سے کسی معاملے میں لاپرواہی ہورہی ہے۔ اس پر بھی غور کریں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

آج اچھا دن ہے۔ آپ کو روزگار اور پیسوں کے حوالے سے خوشخبری دے گا۔ آپ کی بلاک رقم کی واپسی بھی ممکن ہو سکے گی اور آپ کو اپنوں سے فائدہ بھی ہوگا۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

آپ کی مشکل کا حل آج شام تک اللہ نے چاہا تو مل جائے گا اور آپ کو اپنے معاملات میں بڑی اچھی کامیابی ملے گی جو لوگ بے روزگار تھے ،کامیاب ہوں گے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

آپ کی جس الجھن نے سب سے زیادہ تنگ کیا ہوا ہے۔ وہ حل ہوگی اور بحکم اللہ اس انداز سے ہوگی کہ اللہ سے امیدہے کہ ساتھ ساتھ عزت سے بھی نوازے گا۔

آج کا دن

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں