27

سانحہ موٹر وے،مرکزی ملزم کا برادر نسبتی،سوتیلا بیٹا گرفتار

Spread the love

ننکانہ ،لاہور(صرف اردو آن لائن نیوز ) سانحہ موٹر وے

موٹروے زیادتی کیس کے گرفتار ملزم شفقت کی شناخت پریڈ نہیں ہوسکی اور نہ

ہی تاحال متاثرہ خاتون کا بیان ریکارڈ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق موٹروے

زیادتی کیس میں پولیس تفتیش نقائص کا شکار ہے اور تاحال کیس کے مرکزی

ملزمان میں سے گرفتار ملزم شفقت کی شناخت پریڈ نہیں ہوسکی اور نہ ہی تاحال

پولیس کی بے حسی پر دوشیزہ نے خودکشی کرلی

متاثرہ خاتون کا بیان ریکارڈ ہوا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم شفقت

14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور جوڈیشل ریمانڈ تک شناخت پریڈ

کرانا لازم ہے، تاہم متاثرہ خاتون کے عدم تعاون سے تفتیش سرد مہری کا شکار

ہے۔گجر پورہ موٹر وے کیس کے مرکزی ملزم عابد علی ملہی کی گرفتاری کے

لئے پولیس نے ملزم کے سالے اور سوتیلے بیٹے کو حراست میں لے لیا۔ تفصیلات

کے مطابق پولیس نے عابد علی کی سالی کشور بی بی کے گھر سے عابد علی کو

پکڑا جس کی نشاندہی پر بیٹے اظہر کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا

۔ کشور بی بی کا موقف ہے کہ عابد علی کی گرفتاری کے لئے پولیس کے ساتھ

پورا تعاون کر رہے ہیں لیکن پھر بھی پولیس ہمیںاس شک کی بناء پر پریشان کر

رہی ہے کہ ہمارا ملزم عابد علی کے ساتھ رابطہ ہے ۔

سانحہ موٹر وے

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں