30

نواز شریف کا وارنٹ گرفتاری وصول کرنے سے انکار

Spread the love

اسلام آباد (صرف اردو آن لائن نیوز) نواز وارنٹ گرفتاری وصول

سابق وزیراعظم نواز شریف نے برطانوی ہائی کمیشن سے وارنٹ گرفتاری

وصول کرنے سے انکار کردیا ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کے ناقابل

ضمانت دائمی وارنٹ جاری کئے تھے۔نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیراعظم

نواز شریف نے برطانوی ہائی کمیشن سے وارنٹ گرفتاری وصول کرنے سے

انکار کردیا ، ذرائع کے مطابق برطانوی ہائی کمیشن نے بذریعہ ای میل نوٹس کی

کاپیاں نوازشریف کو بھجوا دیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کے ناقابل

یہ بھی پڑھیں: ماں: میکسم گورکی قسط نمبر16

ضمانت دائمی وارنٹ جاری کئے تھے اور کاپی وزارت خارجہ کو بھجوادی تھی ،

وارنٹ میں دفتر خارجہ کو برطانیہ میں ہائی کمیشن کے ذریعے وارنٹ کی تعمیل

کا حکم دیا گیا تھا۔نوٹس میں کہا گیا تھا کہ نواز شریف کی 22 ستمبر اور دیگر

تاریخوں پر حاضری یقینی بنائی جائے ، ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس اپیلوں پر

سماعت کیلئے آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔یاد رہے اسلام آباد

ہائیکورٹ نے پندرہ ستمبر کو العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کے ناقابل ضمانت

وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دیا اور ریفرنس میں ضمانت کا حکم ختم

کردیا تھا۔

نواز وارنٹ گرفتاری وصول

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں