69

طیب اردوان نے وژن2053 پیش کر دیا

Spread the love

انقرہ (صرف اردو آن لائن نیوز) طیب اردوان وژن2053

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ مستقبل میں دوستوں اور بھائیوں

کے حقوق کے لیے بھی لڑیں گے۔تفصیلات کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب

اردوان نے اپنا 30 سالہ منصوبہ “ویڑن 2053” پیش کردیا۔سماجی رابطے کی

ویب سائٹ ٹویٹر پر ترکی کے صدر نے لکھا کہ جمہوریت، ترقی، حق اور انصاف

ویڑن 2053 کے بنیادی اہداف ہونگے۔ یہ اہداف انسانی اقدار کی بنیاد پر حاصل

کیے جائیں گے۔ٹویٹر پر اپنے بیان میں رجب طیب اردوان کا مزید کہنا تھا کہ ہم

اپنے دوستوں اور بھائیوں کے حقوق کے لیے بھی لڑیں گے۔اس سے قبل ترکی کے

صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ مشرقی بحیرہ روم میں قدرتی وسائل کی

تلاش کی مخالفت میں مصروف بعض ممالک پر واضح کر چکے ہیں کہ ان

دھمکیوں کے آگے سر نہیں جھکائیں گے۔ترک صدر نے ایوان صدر کے کنونشن

سینٹر میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشرقی بحیرہ روم میں

دھمکیوں کی زبان وقعت کھو چکی ہے اور مخالف قوتوں کو معلوم ہو چکا ہے کہ

ترکی کسی بھی زبردستی کے آگے سر نہیں جھکائیگا۔انہوں نے کہا کہ ترکی

مشرقی بحیرہ روم کے طویل ترین ساحلی علاقے کا حامل ہے جسے بیرونی

طاقتوں کے ذریعے محدود کرنے کی اجازت نہیں ملے گی، ہمیشہ بچگانہ حرکات

کے سامنے اپنے حقوق کا جائز دفاع کرتے ہوئے ایک ریاست کا منظر بخوبی پیش

کیا ہے۔دہشتگردی کے خلاف جنگ کے بارے میں اردوان کا کہنا تھا کہ قومی اتحاد

اور یکجہتی کو نشانہ بنانے والوں کو خون کے ہر قطرے کا حساب دینا پڑ رہا ہے

، جس طرح ہم نے پہاڑوں میں چھپے دہشتگردوں کے جتھوں کو ختم کرنے کا

سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اسی طرح ہمارے شہروں میں روپوش ان کے ساتھیوں

کو بھی کیفر کردار تک پہنچانا جاری رکھا جائے گا۔دوسری طرف ترک صدر

رجب طیب اردوان نے جرمن چانسلر انجیلا مرکل کے ساتھ ویڈیو کانفرنس ملاقات

کی۔ترکی وزارت مواصلات کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق

آسٹریلیا کا جلد کورونا ویکسین بنا کر مفت فراہم کرنے کا اعلان

مذاکرات میں ترکی۔جرمنی باہمی تعلقات اور علاقائی پیش رفتوں پر بات چیت کی

گئی۔مذاکرات میں ترک صدر نے کہا ہے کہ مشرقی بحیرہ روم کے معاملے میں

تعمیری اور حق و انصاف پر مبنی نقطہ نظر کی موجودگی کی صورت میں عدم

مفاہمتوں اور اختلافات کو مذاکرات اور افہام و تفہیم سے حل کیا جا سکتا ہے۔انہوں

نے کہا ہے کہ مشرقی بحیرہ روم کے مسئلے میں یورپی ممالک کاانصاف پسند اور

بات کا پکا ہونا ضروری ہے۔ جہاں تک ترکی کا تعلق ہے اپنے حقوق کے معاملے

میں آخر تک پْر عزم اور فعال پالیسی کا اطلاق جاری رکھیں گے۔

طیب اردوان وژن2053

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے توشیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں