58

کرپٹ لوگوں سے پیسہ نکلوا کر تعلیم پر خرچ کرینگے ،وزیراعظم

Spread the love

اسلام آباد(صرف اردو آن لائن نیوز) تعلیم پر خرچ

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرپٹ لوگوں سے پیسہ نکلوا کر تعلیم پر

خرچ کرنے کیلئے قانون سازی کا سو چ رہے ہیں، ملکی ترقی کیلئے سائنس و

ٹیکنالوجی کے شعبے میں آگے بڑھنا وقت کی ضرورت ہے۔ آسٹریا فیکووچ شول

انسٹی ٹیوٹ کی افتتاحی تقریب سے عمران خان کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا

انسان کا کام کوشش کرنا ہے، کامیابی اللہ کی ذات دیتی ہے، کمیونزم قوموں کیلئے

تباہی ہے، یہ تاثر کہ مغرب ہی ترقی کر سکتا ہے ہم نہیں، غلط ہے، انگریز کی

غلامی کا ذہن اور سوچ کو تبدیل کرنا ہوگا، ہم کیوں کچھ نہیں کرسکتے کیونکہ ہم

کاپی کرتے ہیں، انگریز سائنسدان بن سکتے ہیں ،ہمارے لوگ کیوں نہیں، سائنس و

ٹیکنالوجی کے شعبے میں آگے بڑھنا وقت کی ضرورت ہے،وزیراعظم نے کہا ہم

خود مختار لوگ ہیں اور خود کچھ کرنے کا عزم رکھتے ہیں، پاکستان میں

نوجوانوں کی شرح زیادہ اور ترقی بھی ممکن ہے، بگ ڈیٹا، مصنوعی انٹیلی جنس

اور دیگر ٹیکنالوجی سے مدد لینی چاہیے، ہمیں اپنے ذہنوں کو آزاد کر کے ترقی کا

راستہ اپنانا ہوگا، ہم نے پہلا سال معیشت کو بہتر کرنے میں گزارا اور دوسرا

آسٹریلیا کا جلد کورونا ویکسین بنا کر مفت فراہم کرنے کا اعلان

کورونا سے نمٹنے میں، ماضی میں تعلیم پر توجہ نہیں دی گئی۔قبل ازیں وزیراعظم

عمران خان نے ہری پور میں پاک آسٹریا فیکوچ شول انسٹیٹیوٹ کا افتتاح کیا،پاک

آسٹریا یونیورسٹی میں مصنوعی ذہا نت ( آ ر ٹیفیشل انٹیلی جنس)، ریلوے

انجینئرنگ، منرل ریسورس انجینئرنگ، زرعی فوڈ ٹیکنالوجی و دیگر شعبوں کے

تکنیکی کورسز کرائے جائیں گے ۔ وزیر اعظم نے کہا حکومت نوجوانو ں کی صلا

حیتوں سے استفادہ کرنے کے کسی بھی اقدام کی بھرپور حمایت کریگی ،پاکستان

باصلاحیت نوجوانوں سے مالا مال ،جو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ملک کو ترقی

کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں۔ اپنے کارناموں کی تعریف کے بجائے انسان کو

مزید کام پر توجہ دینی چاہیے۔

تعلیم پر خرچ

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے توشیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں