عوامی جذبات سراج الحق 58

بحرین ،متحدہ عرب امارات کے اسرائیل سے معاہدہ کو مستردکرتے ہیں، سراج الحق

Spread the love

اسلام آباد(صرف اردو آن لائن نیوز) اسرائیل سے معاہدہ

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے بحرین و متحدہ عرب امارات

کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کے معاہدہ کو مسترد کرتے ہوئے اپنے بیان

میں کہاہے کہ اسرائیل ناجائز ریاست ہے اور مسلمانوں کے ملک پر قبضہ کر کے

بنائی گئی ہے ۔ اسرائیل پچھلے 71 سال سے مسلمانوں کے قبلہ او ل پر قابض ہے

اور فلسطینی مسلمانوں کا قتل عام کر رہاہے ۔ انہوںنے کہاکہ دنیا بھر کے جید علمائے کرام کے بین الاقوامی اتحاد ’’ الاتحاد العالمی ا لعلماء المسلمین ‘‘کے

8 اگست 2020 ء کے جاری کردہ فتویٰ کے مطابق اسرائیل کے ساتھ تعلقات

معمول پر لانے کا معاہدہ شرعی طور پر باطل اور حرام ہے ، اس لیے ہم بحرین

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے توشیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ اسرائیل کے سفارتی تعلقات کے قیام کے معاہدے

کو مسترد کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ یہ اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ؐ کے ساتھ خیانت

اور سرزمین فلسطین کے ساتھ غداری ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستانی قوم اپنے

فلسطینی بھائیوں اور ان کی جدوجہد کا ساتھ دیتی رہے گی اور جب تک بیت

المقدس آزاد نہیں ہو جاتا ، ہماری جدوجہد جاری رہے گی ۔

اسرائیل سے معاہدہ

آسٹریلیا کا جلد کورونا ویکسین بنا کر مفت فراہم کرنے کا اعلان

اپنا تبصرہ بھیجیں