64

بحرین ، امارات ،اسرائیل معاہدوں کیخلاف دنیا بھر میں مظاہرے

Spread the love

رملہ(صرف اردو آن لائن نیوز) اسرائیل مخالف مظاہرے

بحرین اور امارات کیساتھ اسرائیل کے معاہدوں کیخلاف دنیا بھر میں مظاہروں کا

سلسلہ جاری ہے جبکہ فلسطینیوں نے کہاہے اسرائیل کا مقبوضہ علاقو ں کو

چھوڑنا ہی مشرقِ وسطیٰ میں امن لا سکتا ہے، واشنگٹن میں ہونے اسرائیل مضالف

مظاہرے میں یہودیوں نے بھی شرکت کی۔میڈیارپورٹس کے مطابق معاہدوں

کیخلاف دنیا بھر میں مظاہروں کا سلسلہ شروع، رملہ میں بھی ہزاروں افراد نے

مظاہرہ کیا، لاکھوں افراد نے فلسطین چارٹر نامی مہم کی حمایت میں دستخط کئے۔

متحدہ عرب امارات اور بحرین کے اسرائیل کیساتھ معاہدے کو فلسطینیوں نے

مسترد کر دیا، فلسطینیوں کا کہنا ہے اسرائیل کا مقبوضہ علاقوں کو چھوڑنا ہی

مشرقِ وسطیٰ میں امن لا سکتا ہے ۔ واشنگٹن کے مظاہرے میں شریک یہودیوں نے

اسرائیل کو دہشتگرد ریاست قرار دیدیا۔ فلسطینیوں نے عرب ریاستوں کے اسرائیل

کیساتھ معاہدے کیخلاف آن لا ئن مہم شروع کر دی۔2لاکھ سے زائد افراد نے

فلسطین چارٹر نامی مہم کی حمایت میں دستخط کر دیئے۔ادھربحرین اور امارات

آسٹریلیا کا جلد کورونا ویکسین بنا کر مفت فراہم کرنے کا اعلان

کیساتھ معاہدے کے بعد بھی اسرئیل باز نہ آیا، غزہ پر بم گرا دیئے۔ فلسطینی

اتھارٹی نے بم گرانے کی تصدیق کی ہے۔ گذشتہ روز وائٹ ہائوس میں بحرین اور

امارات نے اسرائیل کیساتھ سفارتی تعلقات کے معا ہد ے پر دستخط کیے تھے۔ اس

موقع پر صدر ٹرمپ نے مزید ممالک کا اسرائیل کیساتھ تعلقات قائم کرنے کا عندیہ

بھی دیا۔
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے توشیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اسرائیل مخالف مظاہرے

اپنا تبصرہ بھیجیں