33

ٹرمپ کی درخواست بھی مسترد، ایران نے ریسلر کو اچانک پھانسی دیدی

Spread the love

ریسلر کو اچانک پھانسی

تہران(صرف اردو آن لائن نیوز) ایران نے ملک میں حکومت مخالف مظاہروں میں

شرکت کے الزام میں گرفتار ریسلر کو سزائے موت دے دی ۔ عرب خبر رساں

ادارے کے مطابق ایران نے چیمپئن ریسلر نوید افکاری کے معاملے پر عالمی دباؤ

اور اپنے شہریوں کی جانب سے ریسلر کو معاف کرنے کی درخواست کو رد

کرتے ہوئے نوید افکاری کو سزائے موت دے دی۔ایران میں 2018 میں ہونے

والے حکومت مخالف مظاہروں میں شرکت کے الزام میں 27 سالہ ریسلر نوید

افکاری کو گرفتارکیا گیا تھا۔گزشتہ دنوں امریکی صدر ٹرمپ نے ٹوئٹ کے ذریعے

ایرانی حکام سے نوید افکاری کو پھانسی نہ دینے کی درخواست کی تھی۔عرب میڈیا

کے مطابق ایرانی حکومت نے ریسلر نوید افکاری کے اہلخانہ کو اطلاع دیے بغیر

آسٹریلیا کا جلد کورونا ویکسین بنا کر مفت فراہم کرنے کا اعلان

ہی انہیں پھانسی دی۔ نوید افکاری کی موت سے چند گھنٹے قبل ان کی جمعہ کے

روز بھائی سے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی جس کے بعد حکام نے ان کے اہلخانہ کے

علم میں لائے بغیر ریسلر کو سزائے موت دے دی۔ایرانی خبر رساں ادارے کی

جانب سے سامنے لائی جانے والی مبینہ آڈیو ریکارڈنگ میں نوید افکاری اپنی

سزائے موت رکنے کے حوالے سے پر امید تھے اور انہوں نے کہا تھا کہ انہیں

اور ان کے دو بھائیوں کو طویل قید کی سزا دی گئی ہے اور انہیں ہفتے کی صبح

تہران کی جیل میں منتقل کیا جائے گا۔ نوید افکاری نے کہا کہ وہ پرسکون ہیں اور

امید ہے سب بہتر ہوجائے گا۔ آڈیو ریکارڈنگ سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر

عوام نے شدید رد عمل کا اظہار کیا اور کہا کہ نوید افکاری کو حکام نے جعلی امید

دے کر دھوکا دیا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق نوید افکاری کے اہلخانہ اور

وکلا کو ریسلر کی پھانسی کی پیشگی اطلاع نہیں دی گئی جبکہ ایرانی قوانین کے

تحت مجرم کو سزائے موت دینے سے 48 گھنٹے قبل اس کے اہلخانہ کو اطلاع

کرنا لازمی ہے۔

ریسلر کو اچانک پھانسی

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے توشیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں