58

مروہ بداخلاقی قتل کیس، 2ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا

Spread the love

کراچی(صرف اردو آن لائن نیوز ) مروہ بداخلاقی قتل کیس

پانچ سالہ مروہ کے اغوا ء کے ملزمان میں سے 2نے پولیس کے سامنے بچی سے

بداخلاقی کا اعتراف کرلیا کراچی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے

روبرو 5 سالہ مروہ کے اغواء، بداخلاقی اور قتل کیس میں تفتیشی پولیس نے

ملزمان رب نواز، فیض اور عبداللہ کو پیش کردیا تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم رب

نواز بے گناہ ہے اس کیخلاف شواہد نہیں ملے اس لیے ملزم کی رہائی کے لیے

جوڈیشل مجسٹریٹ کے پاس رپورٹ پیش کریں گے تفتیشی افسر کی استدعا پر

سرکاری وکیل نے اعتراض کیا جس پر عدالت نے تینوں ملزمان کو 26 ستمبر تک

آسٹریلیا کا جلد کورونا ویکسین بنا کر مفت فراہم کرنے کا اعلان

جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا تفتیشی افسر کی جانب سے جمع کرائی

گئی رپورٹ میں ملزم فیض عرف فیضو نے ہولناک اعتراف کیا کہ میں نے اور

میرے ساتھی عبداللہ نے بچی کو اغواء کیا اور اپنے گھر میں باربار بداخلاقی کا

نشانہ بناتے رہے جس کی وجہ سے مروہ کی موت واقع ہوگئی، بعد ازاں نعش کچرا

کنڈی میں پھینک دی تھی۔

مروہ بداخلاقی کیس

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے توشیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں