58

میاں محمد نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع

Spread the love

لاہور(صرف اردو آن لائن نیوز) میاں محمد نواز شریف

سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹ لاہور

ہائیکورٹ میں داخل کروادی گئی ہیں،امجد پرویز ایڈوکیٹ کی جانب سے چار

صفحات پر مشتمل رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا ئی گئی ہے ،میڈیکل

رپورٹ میں ڈاکٹر نے میاںنواز شریف کو بہترین علاج کے لئے لندن میں ہی قیام کا

مشورہ دیاہے،ڈاکٹر نے مزیدمشورہ دیاہے کہ میاںنواز شریف روٹین کی چہل قدمی

جاری رکھیں،نواز شریف میڈیکل تھراپی بھی جاری رکھیں،رپورٹ میں کہاگیاہے

کہ میاںنواز شریف ہائی رسک کیٹیگری کے مریض ہیں اور ان کے دل کے علاج

کے لیے تمام اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے، کورونا کی وجہ سے نواز کئی

آسٹریلیا کا جلد کورونا ویکسین بنا کر مفت فراہم کرنے کا اعلان

مریضوں کے علاج میں خلل آیا ہے،میڈیکل رپورٹ میں مزید کہاگیاہے کہ میاںنواز

شریف کے دل کی شریانیں کھولنے کے لئے جلد ہی وقت مقرر کیا جائے

گا،میاںنواز شریف کے پلٹ لیٹس کا علاج انکے دل کی بند شریانیں کھولنے کے

پروسیجر کے بعد کیا جائے گا، میاںنواز شریف کے بقول وہ پاکستان کی جیل میں

تنہا قید تھے ،ان کی حالت وہاں زیادہ خراب ہوئی،میاںنواز شریف کی جانب سے

اس سے قبل بھی میڈیکل رپورٹس لاہورہائی کورٹ میں داخل کروائی جاچکی ہیں

جو میاں نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے ڈویژن بنچ کے

حکم کی روشنی میں جمع کروائی جاتی ہیں۔

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے توشیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

میاں محمد نواز شریف

اپنا تبصرہ بھیجیں