56

تعلیمی ادارے آج سے کھل گئے، میٹرک ، انٹر، ڈگری کی کلاسز شروع

Spread the love

لاہور(صرف اردو آن لائن نیوز) تعلیمی ادارے

کورونا وائرس کی وجہ سے بند ہونے والے تعلیمی ادارے 6ماہ کے بعد آج کھلیں

گے،انتظامیہ کی جانب سے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، طلبہ کا فیس ماسک

پہننااور آپس میں معاشرتی فاصلہ قائم رکھنا لازمی ہوگا ۔تفصیلات کے مطابق لاہور

سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے آج ( منگل ) سے کھل جائیں گے، نہم ، دہم

جماعت سمیت کالجز اور یونیورسٹیز ایس او پیز کے تحت کھلیں گے طلبہ گروپس

کی صورت میں تعلیمی اداروں میں آئیں گے ،طلبہ کا فیس ماسک پہنا اور آپس میں

معاشرتی فاصلہ قائم رکھنا لازمی ہوگا، سکولوں میں بچوں کو ترتیب سے بٹھانے

کے لئے شیڈول کلاس رومز کے باہر آویزاں کردیئے گئے ہیں۔طلبہ کا روزانہ کی

بنیاد پر بخار چیک کیا جائے گا،طلبہ کی صحت کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کیا

آسٹریلیا کا جلد کورونا ویکسین بنا کر مفت فراہم کرنے کا اعلان

جائے گا۔ طلبہ کو سکول میں صحتمند ماحول فراہم کرنے کے لئے ٹمپریچر گن ،

ہینڈ اسنٹائزر اور فیس ماسک بھی خرید لیے گئے۔فیس ماسک بچے گھر سے لے

کرآئیں گے،آدھے بچے ایک دن اور آدھے اگلے روز آئیں گے۔سکولزایجوکیشن

ڈیپارٹمنٹ نے سکولوں کھولنے کے حوالے سے باقاعدہ شیڈول جاری کردیا جس

کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر کے سرکاری و نجی سکولز صبح ساڑھے سات

بجے لگیں گے ایک بجے چھٹی ہوگی، آدھے بچے ایک روز اور آدھے اگلے روز

بلائے جائیں گے۔سکولوں میں صبح کے وقت اسمبلی نہیں ہوا کرے گی اور نہ ہی

کھیلوں کی سر گرمیاں ہوں گی ۔ پہلا گروپ پیر ،بدھ اور جمعہ کو سکول آئے گا

جبکہ دوسرا گروپ منگل، جمعرات اور ہفتہ کے روز آیا کرے گا۔

تعلیمی ادارے

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے توشیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں