shafqat 73

سانحہ موٹروے کا ایک ملزم گرفتار ، اقرار جرم کرلیا ،ڈی این اے بھی میچ کر گیا

Spread the love

ڈی این اے میچ

لاہور (صرف اردو آن لائن نیوز ) موٹروے پر خاتون سے بد اخلاقی کے کیس میں

بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے دیپالپور سے گرفتار ملزم شفقت نے دوران تفتیش

خاتون سے بد اخلاقی کا اعتراف کر لیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم شفقت

کا ڈی این اے بھی میچ کر گیا ہے۔ دوران تفتیش ملزم وقار الحسن نے ملزم شفقت

کے بارے میں معلومات دی تھیں۔ ملزم وقار الحسن نے خود کو سی آئی اے پولیس

کے حوالے کیا تھا۔ تاہم مرکزی ملزم عابد کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا

رہے ہیں۔اس سے قبل وقار الحسن کے برادر نسبتی عباس نے بھی اپنے آپ کو

شیخوپورہ پولیس کے حوالے کر دیا ۔ ملزم عباس وقارالحسن کے نام پر جاری

ہونے والی سم استعمال کر رہا تھا۔ اس نے شیخوپورہ میں خود کو پولیس کے

حوالے کیا۔ازخود گرفتاری دینے والے ملزم وقار نے دوران تفتیش بتایا تھا کہ ملزم

عابد کچھ عرصے سے شفقت نامی شخص کے ساتھ وارداتیں کرتا رہا ہے۔ شفقت

بہاولنگر کا رہائشی اور عابد علی کا دوست ہے۔ذرائع کے مطابق ملزم وقار الحسن

ابتدائی تحقیقات میں واقعے میں ملوث نہیں پایا گیا، اس کا ڈی این اے بھی میچ نہیں

ہوا، تاہم ملزم موقع پر موجود تھا یا نہیں؟ ابھی تصدیق ہونا باقی ہے۔دوسری جانب

خاتون سے بد اخلاقی کا مرکزی ملزم عابد علی تاحال گرفتار نہیں ہو سکا، پولیس

ملزم عابد علی کے قریبی عزیزوں سمیت 7 افراد کو حراست میں لے چکی ہے۔

گرفتار ملزم شفقت نے دوران تفتیش انکشاف کیاہے کہ مرکزی ملزم عابد نے

شیخوپورہ میںبھی ڈکیتی کے دوران خاتون کو اخلاقی کا نشانہ بنایا لیکن اس کے

خلاف صرف ڈکیتی کا مقدمہ درج ہوا ، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزار اور

آئی جی پنجاب انعام غنی نے بھی واقعہ کے ایک ملزم کی گرفتاری کی تصدیق کی

ہے ۔پولیس نے شفقت نامی شخص کو دیپالپور سے گرفتار کیا ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب

سردار عثمان بزدار نے ٹوئٹ پر واقعہ میں ملوث ایک ملزم کی گرفتاری کی

تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شفقت نے اعتراف جرم کر لیا ہے ۔ مرکزی ملزم عابد

کی گرفتاری کیلئے بھی ٹیمیں کوشاں ہیں اور اسے بھی جلد گرفتار کر لیا ہائے گا۔

آئی جی پنجاب انعام غنی نے کہا ہے کہ اللہ کے فضل وکرم، جائے وقوعہ سے

ملنے والے شواہد کے سائنسی تجزیے اور تفتیش کی روشنی میں پنجاب پولیس نے

لاہور سیالکوٹ موٹر وے بد اخلاقی کیس کے ملزموں میں سے ایک ملزم شفقت

علی ولد اللہ دتہ سکنہ ہارون آباد، ضلع بہاولنگر کو گرفتار کر لیا ہے ۔ انہوں نے

مزید کہا کہ ملزم شفقت علی کا ڈی این اے جائے وقوعہ سے حاصل شدہ ڈی این

اے سے مطابقت رکھتا ہے ۔

ڈی این اے میچ

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے توشیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اہم اداروں کیساتھ رابطے میں ہیں, آئی جی پنجاب

اپنا تبصرہ بھیجیں