آج کا دن 72

آج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love

آج کا دن

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

ضرورت کے تحت اپنی صورت حال کو تبدیل کریں۔ اس وقت آپ کسی بڑی مشکل اور خطرے کے قریب ہیں۔ ذرا سی غلطی آپ کے لئے بڑے نقصان کا موجب بن سکتی ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

جو بھی لوگ کافی دنوں سے مالی مشکلات کا شکار چلے آ رہے تھے۔ وہ اب کچھ حد تک اس سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے۔ آج ایک اچھا دن ثابت ہوگا۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

تبدیلی والا ستارہ پھر بڑی تیزی سے آپ کے زائچے کی جانب بڑھ رہا ہے۔آپ خود کو ذہنی طور پر اس کے لئے تیار کرلیں اور اس میں سے اب گزرنا ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

یاحی یا قیوم بھی بہت بڑا اسمِ اعظم ہے۔ اس کا ورد دن میں 500بار ضرور کریں تو آپ کے لئے اچھا ہے۔ اس وقت روحانی طور پر مضبوط ہونے کی اشد ضرورت ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

آپ جو چاہتے ہیں وہ ابھی ممکن نہیں ہے۔ حالات زیادہ آپ کے حق میں نہیں ہے۔ اس لئے رسک نہ لیں اور نہ ہی کسی قسم کی دلی شرارت کریں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

بدلتے ہوئے حالات ان شاءاللہ آپ کو کچھ نہ کچھ ضرور دے جائیں گے۔ آپ بس ارادے نیک اور مضبوط کر لیں۔ یاد رکھیں کہ بار بار ایسے مواقع نہیں ملتے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

ہدایت ملنے کا عمل جاری ہے۔ اور ہدایت اس کو ہی ملتی ہے جو اس کو لینا چاہتا ہو ، توبہ کرکے اپنے معاملات ٹھیک کرتے چلے۔ اوپر سے مہربانی ہوتی رہے گی۔

آسٹریلیا کا جلد کورونا ویکسین بنا کر مفت فراہم کرنے کا اعلان

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

بندش والی کیفیت بن گئی ہے۔ جس کی وجہ سے آپ کو اپنے کاموں میں بڑی رکاوٹیں ملنا شروع ہو گئی ہیں۔ آپ بس روزانہ صبح سورة بقرہ کی تلاوت کریں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

کسی بھی معاملے کو لے کر اس کو اپنے سر پر سوار مت کریں۔ اللہ پاک سے پوری امید ہے کہ وہ سب کچھ ٹھیک کر دے گا۔ اس وقت مقدر ساتھ دے رہا ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

آپ کے لئے قدرتی سلسلے بنتے چلے جا رہے ہ یں۔ آپ کو ان سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے اور اللہ کا نام لے کر اپنے مقاصد کی جانب قدم اٹھانابہتر ہی رہے گا۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

توبہ استفغار سے کام لیا کریں۔ دنیا کے معاملات میں دین کے معاملات بالکل بھول گئے ہیں۔ ان دنوں صرف سیدھا راستہ اختیار کرنا ہے۔ جھوٹ سے دور رہیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

اللہ نے چاہا تو ضرورتیں کسی نہ کسی حوالے سے پردہ غیب ضرور پوری ہوتی رہیں گی۔آپ جس طرح سے امید لگا کر بیٹھے ہوئے تھے۔ وہ بھی پوری ہوگی۔

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے توشیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

آج کا دن

اپنا تبصرہ بھیجیں