85

شہباز شریف کے اثاثے ڈیکلیئرڈ‘ ایک پیسے کی کرپشن نہیں، عطاء اللہ تارڑ

Spread the love

لاہور(صرف اردو آن لائن نیوز) ایک پیسے کی کرپشن

احتساب عدالت میں ملزم محمد عثمان کی پیشی کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن کے

ڈپٹی جنرل سیکرٹری عطاء اللہ تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

جھوٹوں کا آئی جی شہزاد اکبر ہے یہ نیب کی تفتیش کے حوالے سے روزانہ پریس

کانفرنس کرتے ہیں یہ کرۂ ارض کا سب سے جھوٹا انسان ہے اس کیس کے تانے

بانے شہزاد اکبر سے ملتے ہیں شہباز شریف کے تمام اثاثے ڈیکلیئرڈ ہیں کسی

سرکاری منصوبے میں 1 پیسے کی کرپشن نہیں ہے شریف خاندان نے 1935 میں

کاروبار شروع کیا تھا،شہزاد اکبر بتائیں جہانگیر ترین کب لندن سے واپس آ رہے

ہیں انہوں نے اربوں روپے کی کرپشن کی ہے شہزاد اکبر آپ پردیسی ہیں اور آپ

چند دونوں کے لئے آئے ہیں شہزاد اکبر آپ کو ہم بھاگنے نہیں دینگے اور آپ کا

نام ای سی ایل میں ہوگا،ہم نے نیازی سروسز لمیٹڈ کی طرح کا کاروبار نہیں کیا

شہباز شریف کے وزیراعلیٰ ہونے کی وجہ سے ان کے بچوں کو اربوں روپے کا

نقصان ہوا،سندھ میں گنے کی قیمتیں 160 روپے رکھی گئیں لیکن پنجاب میں دباؤ

کے باوجود 180 روپے ہی قیمت رکھی اور کسانوں کو فائدہ ہوا،شوگر ملز

ایتھانول بناتی ہیں جس پر 2 روپے ٹیکس لگایا،شوگر ملز مالکان عدالت گئے اس

وقت کی حکومت نے اربوں روپے ٹیکس کی مد میں شوگر ملز سے وصول کیا اور

اس حکومت نے وہ ٹیکس ختم کر دیا ہے انہوںنے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ

آسٹریلیا کا جلد کورونا ویکسین بنا کر مفت فراہم کرنے کا اعلان

حمزہ شہباز کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا،ہم نے انہیں ہسپتال منتقل کرنے کی درخواست

دی جسے چیف سیکرٹری آفس نے وصول کرنے سے انکار کر دیا ہم نے وہ

درخواست آئی جی جیل خانہ جات کو جمع کروا دی ہے لیکن حمزہ شہباز کو ہسپتال

منتقل نہیں کیا گیا شاید حکومت وزیراعظم آفس کے حکم کا انتظار کر رہے ہیں

کیونکہ یہ ریموٹ کنٹرول حکومت ہے،شریف خاندان کے باقی لوگوں کے بھی

کرونا ٹیسٹ کروائے گئے ہیں،حمزہ شہباز کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جائے،صحت پر سیاست کرنے کی مذمت کرتے ہیںاگر حمزہ شہباز کو آئندہ

24 گھنٹوں ہسپتال منتقل نہ کیا گیا تو ہم وزیراعلی ہاؤس کا گھیراؤ کریں گے ہم

ملک بھر سے کارکنوں کو اکٹھا کریں گے،حمزہ شہباز کو کچھ ہوا تو اس کے ذمہ

دار شہزاد اکبر ہوں گے ۔

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے توشیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

ایک پیسے کی کرپشن

اپنا تبصرہ بھیجیں