آج کا دن 38

آج کا دن کیسا گزرے گا

Spread the love

دن کیسا گزرے گا

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آپ جس کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔ اس میں کامیابی نظر آتی ہے۔ آپ اللہ پاک کا نام لے کر اپنے

مقاصد کی جانب قدم کو اٹھائیں۔ باقی اللہ پر چھوڑ دیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

صورت حال آج تیزی سے بہتر ہو کر آپ کا ساتھ دے رہی ہے۔ آپ کو اس کام میں کامیابی ملے گی

جس کا آپ نے سوچا بھی نہ تھا۔ اللہ سب اچھے کی امید رکھیں بس۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

آپ تیزی سے اس مشکل سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے، جن کی وجہ سے آپ نے بڑے سخت

دن گزارے ہیں۔ ناراض عزیز سے صلح بھی ہو سکتی ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

نوکری میں عارضی پریشانی ہو سکتی ہے مگر یہ سب دو تین دن تک جاری رہ سکتی ہے۔ اس کے

بعد دوبارہ پوزیشن بحال ہو جائے گی۔ اس لءے زیادہ فکر مند نہ ہوں۔

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے توشیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

آپ کو کسی غیر متوقع مقام سے فائدہ صرور ملے گا، ان شاءاللہ اور جو صورتحال خرابی تھی وہ

تیزی سے ٹھیک ہو سکتی ہے، مگر نیت صاف رکھنے کی ضرورت ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

آپ کو بالکل بھی گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ آج مال خانہ کھلا ہوا ہے آپ کے مسئلے حل ہوں

گے۔ کئی ماہ کی مالی مشکلات اب قابو آنا شروع ہو گئی ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آپ کو اہم امور میں بڑی پیش رفت ملنے کا امکان ہے جو لوگ کسی امید پر بیٹھے ہوئے تھے،

ان کو اچھی خبر بھی مل سکتی ہے۔ آج اچھا دن ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

آج آپ کو خاص خبر مل سکتی ہے جس کا تعلق مستقبل سے ہو گا اور جس پریشانی سے گزر رہے

ہیں۔ اس سے بھی ان شاءاللہ نجات مل جائے گی۔

آسٹریلیا کا جلد کورونا ویکسین بنا کر مفت فراہم کرنے کا اعلان

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

آج آپ کی ایک معاملے میں بڑی کامیابی ہے۔ روزگار میں اللہ پاک سے تجارت کر لیں۔ 5فیصد اللہ کی

راہ میں روزانہ کی آمدن سے دیں پھر دیکھیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

صورت حال ابھی تک کمزورچل رہی ہے اور آپ کی جو پریشانیاں ہیں وہ اسی جگہ پر کھڑی ہیں۔

اس لئے آپ نماز کی طرف آئیں اور کثرت سے یا حی یا قیوم پڑھیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

ابھی تک آپ اپنے معاملات ٹھیک کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے۔ اپنی اصلاح بے حد ضروری ہے۔

اس وقت اچھے وقت کو صرف ضائع ہی کر رہے ہیں اور کچھ نہیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

سیدھا راستہ اپنائیں اور (نعیم القادر اللہ) لکھ کر اپنے اپس رکھ لیں اس سے ان شاءاللہ آپ ہر چیزسے

محفوظ رہ سکیں گے ،کئی طرف سے مخالفت ہے۔

دن کیسا گزرے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں