74

786 لکھنے کے سبب نوجوان کا ہاتھ کاٹ دیا گیا

Spread the love

ہریانہ (صرف اردو آن لائن نیوز) نوجوان کا ہاتھ

بھارت میں ہریانہ کے پانی پت میں اخلاق نامی نوجوان کا ہاتھ مبینہ طور پر آرہ

مشین سے کاٹ دیاگیا۔ اس نوجوان کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ اخلاق کے ہاتھ پر

786 لکھا ہوا تھا۔
ہریانہ کے پانی پت میں اترپردیش کے سہارنپور سے

کام کی تلاش میں آئے اخلاق نامی نوجوان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اس نوجوان

کا ہاتھ صرف اس لیے کاٹا گیا کیوں کہ اس کے ہاتھ پر 786 لکھا ہوا تھا۔


23 ​​اگست کو راہگیروں نے پولیس کو اطلاع دی کہ

ایک نوجوان ریلوے ٹریک پر خون میں لت پت پڑا ہوا ہے اور اس کا ایک ہاتھ کٹا

ہوا ہے۔ اطلاع ملنے پر جی آر پی پولیس موقع پر پہنچی اور نوجوان کو ہسپتال میں

داخل کرایا۔ کچھ دنوں بعد جب اس نوجوان کی حالت تھوڑی بہتر ہوئی تو اس نے

پولیس کو ایک بیان میں بتایا کہ وہ سہارنپور سے پانی پت کام کرنے آیا تھا اور

رات میں پینے کے لیے پانی مانگا تو اس کا ہاتھ کاٹ دیا گیا۔

یہودی کھانا ’’ کوشر‘‘ ابوظہبی کے تمام ہوٹلزکے مینیو میں لازم قرار

اخلاق کے بھائی اکرام کے مطابق، اس کا بھائی کام کی تلاش میں پانی پت گیا تھا،

اس کے پاس رہنے کے لیے جگہ نہیں تھی، اس نے کشن پورہ کے پارک میں رات

گزاری۔ رات گئے جب اخلاق کو پیاس لگی تو اس نے وہاں سے تھوڑی دور پر

موجود ایک گھر سے پانی کا مطالبہ کیا۔ اس دوران لوگوں نے اخلاق کے ہاتھ پر

‘786’ لکھا ہوا دیکھا اور پھر اس پر حملہ کردیا۔ اخلاق کے بھائی کے مطابق اس

کے بھائی کا ہاتھ مشین سے کاٹا گیا اور بعد میں اسے ریلوے لائن کے قریب

پھینک دیا گیا تھا۔ دوسرے فریق نے ان الزامات کی

تردید کی ہے۔دوسرے فریق یعنی وہ کنبہ جس کے ساتھ اخلاق کی مارپیٹ ہوئی

انہوں نے الزام لگایا کہ اخلاق نے ان کے بیٹے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کی

کوشش کی۔ جی آر پی پولیس کے مطابق اخلاق کے بیان کے بعد زیرو ایف آئی آر

درج کی گئی تھی۔ ان کے مطابق، زیرو ایف آئی آر کے بعد یہ کیس متعلقہ تھانے

میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ ساو تھ ایشین وائر کے مطابق دوسری جانب چاندی باغ

تھانے میں بچے کی طرف سے شکایت موصول ہونے کے بعد پولیس نے پاکسو

ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

نوجوان کا ہاتھ

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے توشیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں