usman buzdar 42

ملزمان جلد قانون کے شکنجے میں ہوں گے، عثمان بزدار

Spread the love

لاہور (صرف اردو آن لائن نیوز) ملزمان شکنجے میں

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے یقین دلاتا ہوں موٹروے

پربداخلاقی کیس کے ملزمان جلد قانون کے شکنجے میں ہوں گے۔ 72 گھنٹوں سے

بھی کم وقت میں اصل ملزمان تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔صوبائی وزیر

قانون راجہ بشارت ، وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان اور آئی جی پنجا ب انعام

غنی کیساتھ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا متاثرہ خاتون

سے رابطہ ہوا اور انصاف کا یقین دلایا ، پولیس اہلکار بھی رابطے ہیں، ملزمان کو

قرار واقعی سزا دی جائے گی۔ملزمان جلد قانون کے شکنجے میں ہوں گے۔ ملزمان

کی گرفتاری میں مدد دینے والوں کو 25.25 لاکھ روپے انعام دیں گے، جبکہ

اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائیگا۔ ایسے قبیح واقعات کی روک

تھام کیلئے 91 کلو میٹر کے علاقے میں اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے ،

آسٹریلیا کا جلد کورونا ویکسین بنا کر مفت فراہم کرنے کا اعلان

موٹروے واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ واقعے کی تحقیقات سائنسی

بنیادوں پر جاری، انٹیلی جنس ایجنسیوں اور تمام قانون نافذ کرنیوالے ادارے

مشترکہ کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاوقار الحسن 14 روز قبل ضمانت پر رہا

ہو کر آیا۔ قا نون کے مطابق جو کچھ ہوا کریں گے۔سی سی پی او سے متعلق

پوچھے گئے سوال کے جواب میں سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا آئی جی پنجاب

انعام نے انہیں نوٹس بھیج دیا ہے اور سات روز کے دوران جواب مانگا ہے، سی

سی پی او کا جواب آنے پر ضابطے کے مطابق کارروائی ہو گی ۔

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے توشیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

ملزمان شکنجے میں

اپنا تبصرہ بھیجیں