38

سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ سمیت 10 ملزمان بری

Spread the love

لاہور(صرف اردو آن لائن نیوز ) احد چیمہ بری

احتساب عدالت نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ سمیت 10 ملزمان کو مقدمے

میں بری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں ایل ڈی اے سٹی

کرپشن کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے سابق ڈائریکٹر جنرل(ڈی جی) لاہور

ڈیولپمنٹ اتھارٹی(ایل ڈی اے) احد چیمہ سمیت 10 ملزمان کو مقدمے میں بری کر

دیا۔ عدالت نے احد چیمہ سمیت 10 ملزمان کے خلاف نیب انویسٹی گیشن بند کرنے

کی درخواست کو منظور کیا۔ احد چیمہ کو فروری 2018 میں نیب نے مالی

آسٹریلیا کا جلد کورونا ویکسین بنا کر مفت فراہم کرنے کا اعلان

بدعنوانی، سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے اور اختیارات کے ناجائز استعمال

کیالزامات میں گرفتار کیا تھا۔ احد چیمہ پر الزام تھا کہ انہوں نے کروڑوں روپے

کی اراضی غیر قانونی طور پر اپنے، اپنے بھائی، بہن اور کزن کے نام کی تھی۔

احد چیمہ نہ صرف کئی روز جسمانی ریمانڈ پر نیب کی طویل میں رہے بلکہ انہوں

نے دو سال سے زائد کا عرصہ جیل میں گزارا۔ 24 فروری کو آشیانہ اقبال

ہاوسنگ سوسائٹی اسکینڈل کے سلسلے میں نیب نے کارروائی کرتے ہوئے بسم اللہ

انجینئرنگ سروسز کے مرکزی عہدیدار شاہد شفیق کو بھی گرفتار کیا تھا۔

احد چیمہ بری

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے توشیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں