52

10 ماہ تک اڑنے اور ہوا میں ملاپ کرنے والا پرندہ

Spread the love

ماہرین کا ایک عرصے سے خیال تھا کہ بعض پرندے مسلسل کئی ماہ تک فضا میں پرواز کرتے رہتے ہیں اوراس دوران زمین پر نہیں اترتے۔ لیکن اب ثابت ہوگیا ہے کہ ابابیل کی طرح کا ایک پرندہ ، کامنز سوئفٹ (ایپس ایپس) میں یہ صلاحیت ہوتی ہے۔

کامنز سوئفٹ یورپ اور ایشیا میں پایا جاتا ہے۔ درمیانی جسامت کا یہ پرندہ سال کے بیشتر وقت دورانِ پرواز رہتا ہے، بعض ڈیٹا سے ظاہر ہوا ہے کہ سال میں 10 ماہ تک یہ پرندہ مسلسل اڑتا رہتا ہے۔ یہ پرواز کے دوران ہی ہوا میں اڑنے والے چھوٹے کیڑے مکوڑے کھاتا رہتا ہے۔ اس کے علاوہ نر اور مادہ پرندے پرواز کے دوران ہی ملاپ کرتے ہیں ۔ یہاں تک کہ یہ پرندے فضا کے اندر خاص گوشوں میں پر ہلانے کی بجائے مشقت چھوڑ دیتے ہیں اور ہوا میں گلائیڈ کرتے ہوئے سوجاتے ہیں اور ہوا کے یہ گوشے ’تھرمل‘ کہلاتے ہیں۔

معیاری اور نایاب اردو کتب پڑھنے اور داونلوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

1950 کے عشرے میں ہی بعض ماہرِ حیوانات کے ایسے پرندوں کا خیال پیش کیا تھا لیکن 2016 میں تحقیق کے بعد بغیر رکے مسلسل پرواز کرنے والے سوئفٹ کی تفصیلات سامنے آئیں۔ اس سے قبل ہم جان چکے تھے کہ فریگیٹس اور ایلپائن سوئفٹ مسلسل ایک ماہ تک اڑ سکتے ہیں۔

اس تحقیق کو سوئزرلینڈ کی لیونڈ یونیورسٹی نے آگے بڑھایا ہے جن میں سوئفٹ کی 19 اقسام کو ٹریک کیا گیا۔ اس میں معلوم ہوا کہ کامنز سوئفٹ ابابیلیں 10 ماہ کی پرواز میں 99 فیصد وقت ہوا میں گزارتی ہیں لیکن ان کا خیال ہے کہ اس دوران وہ نسل خیزی نہیں کرتیں۔

یہودی کھانا ’’ کوشر‘‘ ابوظہبی کے تمام ہوٹلزکے مینیو میں لازم قرار

تحقیق میں شامل ایک سائنسداں اینڈرز ہینڈنسٹروئم نے کہا ہے کہ پرندہ پرواز کے دوران نیند بھی لیتا ہے لیکن اس کی ابھی تک کوئی بہت زیادہ تفصیلات نہیں مل سکی ہیں۔ شاید خیال ہے کہ یہ فریگیٹ اور ایلپائن سوئفٹ کی طرح اڑتے دوران نیند پوری کرتا ہے۔ اس پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

10 ماہ اڑنے پرندہ 10 ماہ اڑنے پرندہ

اپنا تبصرہ بھیجیں