37

علی گل پیر کی پیروڈی کی سوشل میڈیا پر دھوم

Spread the love

کراچی (صرف اردوآن لائن نیوز) علی گل پیر پیروڈی

فنکاروں کو اپنے مختلف انداز سے ’ٹرول‘ کرنے والے علی گل پیر نے نقالی

کیلئے عفت عمر کے اور نعمان اعجاز کے وائرل کلپ کا انتخاب کیا ہے۔علی گل

پیر نے انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں نعمان اعجاز کے

ساتھ ساتھ عفت عمر کی دلچسپ نقالی کی۔خیال رہے کہ عفت عمر کے ویب شو

کے وائرل کلپ میں نعمان اعجاز نے مذاق میں اپنی اہلیہ سے بے وفائی کا اعتراف

کیا تھا۔علی گل پیر پاکستانی فنکاروں سمیت عالمی شہرت یافتہ اداکاروں کی نقل

اْتارنے کی وجہ سے خاصے مشہور ہیں، اس مرتبہ عفت عمر کے شو کی نقالی

آسٹریلیا کا جلد کورونا ویکسین بنا کر مفت فراہم کرنے کا اعلان

کی جسے سوشل میڈیا پر خوب سراہا جارہا ہے۔کامیڈین اداکار نے مزاحیہ انداز میں

بنائی گئی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہر پاکستانی مرد کے 2 رخ ہوتے ہیں،

وہ ایک منٹ کے اندر دیکھئے۔علی گل پیر نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ ’می ٹو‘

اور ’مرد لاجک‘ کو اجاگر کیا۔علی گل پیر کے عفت عمر اور نعمان اعجاز کے

مکالمات پر ان کے بھرپور تاثرات کو مداحوں نے اپنے تبصروں میں سراہا۔شہزاد

رائے کو علی گل پیر کی یہ ویڈیو اتنی بھائی کہ گلوکار نے آسکر کا بھی کہہ دیا۔

علی گل پیر نے شہزاد رائے کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’جس نے اس ویڈیو کو

دیکھا اور پسند کیا یہی میرا آسکر ہے۔انہوں نے نیک خواہشات کا اظہار کرنے پر

گلوکار کا شکریہ بھی ادا کیا۔اداکارہ اور میزبان وینا ملک، فخر عالم اور شہزاد

رائے نے بھی اس ویڈیو پر اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔

علی گل پیر پیروڈی

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے توشیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں