40

چین نے طالبان کو بڑی پیشکش کر دی

Spread the love

طالبان کو بڑی پیشکش

بیجنگ (صرف اردو آ ن لائن نیوز ) چین نے افغان طالبان کو امن مذاکرات میں

تعاون کے بدلے بڑی پیشکش کر تے ہوئے کہا ہے کہ طالبان امن مذاکرات کی

کامیابی میں تعاون کریں تو چین ان کو بڑا معاشی پیکج دے گا،چین طالبان کے لیے

روڈ نیٹ ورک تعمیر اور توانائی کے پراجیکٹس میں بھی بھاری سرمایہ کاری

کرے گا۔فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے جنوب مغربی صوبہ

بلوچستان کے قبائلی رہنماؤں نے بتایا ہے کہ چین کے سفارت کاروں نے بیجنگ

میں گزشتہ تین ماہ سے جاری گفتگو کے دوران ملک میںتوانائی اور بنیادی ڈھانچے

کے منصوبوں میں قابل قدر سرمایہ کاری کی پیش کش کی ہے۔ چینی عہدیداروں

نے طالبان کو پیشکش کی کہ وہ افغانستان میں امن لائیں اور اس کے بدلے میں چین

نے ایسی موٹرویز بنانے کا اعلان کیا ہے جو افغانستان کے مختلف شہروں کو آپس

میں جوڑے گی جس سے مقامی تجارت کو ترقی ملے گی۔ چین اپنی سرحد سے

افغان نائب صدر امراللہ صالح کے قافلے پر بم حملہ،11افرادجاں بحق

جڑے ممالک میں دلچسپی لے رہا ہے،افغانستان چین کے مجموعی مفاد میں بھی

فٹ ہے۔دوسری جانب افغان مفاہمتی عمل کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے

خلیل زاد نے طالبان مذاکرات کاروں کی نئی ٹیم کے سربراہ کے ساتھ دوحہ میں

ملاقات کی ہے۔ امریکی حکام کے ساتھ گزشتہ دو سالوں سے مذاکرات کی قیادت

طالبان کی جانب سے ملا برادر نے کی تھی تاہم گزشتہ ہفتے طالبان کے اعلی رہنما

حبیب اللہ آخونزادہ نے اعلان کیا تھا کہ طالبان کے شریک بانی ملا برادر کے

بجائے عبدالحکیم حقانی کی سربراہی میں 21 رکنی ایک نئی ٹیم تشکیل دی جائے

گی ۔

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے توشیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

طالبان کو بڑی پیشکش

اپنا تبصرہ بھیجیں