آج کا دن 58

آج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love

آج کا دن کیسا

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آپ جس بھی معاملات کا شکار ہیں۔ وہ ابھی دو تین یوم مزید تنگ کر سکتے ہیں۔ آپ صدقہ دیتے رہیں اور غصہ جس قدر ممکن ہو اس کو کم کرنے کی کوشش کریں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

ضرورت پوری ہوتی رہے گی، مگر اب موقع ہے کہ زندگی مزید اگلے خوبصورت حصے کے بارے میں بھی پیش رفت ہو اور اب مواقع آپ کے پاس خود چل کر آ رہے ہیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

آپ جس معاملات کا شکار تھے۔ اس میں آہستہ آہستہ بہتری کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ اس وقت کسی جانب سے اب اچھی خبریں روزانہ کی بنیاد پر آ جائیں گے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

جو لوگ کسی کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔ وہ اب ایسا کر سکتے ہیں مگر ابھی سرمایہ کاری کے بغیر چلیں اور ایسا ہوگا، آپ کے لئے اچھا دن مدد گار ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

یورنیس زائچے میں آ گیا ہے۔ یہ صورت حال کو بدلنے میں مددگار ہو سکتا ہے۔ آپ کی تھوڑی سی محنت بڑی رنگ لائے گی۔ آج اس کا باخوبی اندازہ ہو جائے گا۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

آپ کو بغیر وقت ضائع کئے اب رسک لینا ہے جہاں پیسہ کمائیں گے وہاں گھر اور اولاد کے حوالے سے بھی بڑے فیصلے کرنے ہوں گے وقت ساتھ دے رہا ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آج روزگار کا معاملا ان شاءاللہ بہتر ہو سکے گا اور جس بھی رشتے کی وجہ سے پریشان تھے۔ وہاں بھی نرمی دکھائی جا سکے گی۔ آج آپ کی صحت کا صدقہ ضروری ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

بدنظری والی کیفیت ابھی برقرار ہے۔ آپ کالے ماش کا صدقہ دیں اور سوة فلک اور الناس تین تین بار پڑھ کر خود پر صبح و شام پھونک بھی لیا کریں۔

آسٹریلیا کا جلد کورونا ویکسین بنا کر مفت فراہم کرنے کا اعلان

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

جن افراد نے روزگار کے حوالے سے تبدیلی کرنی ہے۔ وہ کرسکتے ہیں، اس وقت ان کے لئے اچھا وقت ہے اور جو لوگ بیمار تھے وہ شفاءیاب ہو سکیں گے، ان شاءاللہ

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

آج دوپہر کے بعد ایک بڑی مشکل کا حل ملے گا۔ آج کا دن روزگار میں بھی بہتری بحکم اللہ ضرور لائے گا، پچھلے کافی دنوں سے جاری ٹینشن کم ہو سکے گی۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

جو لوگ کسی نئے کام کی ابتداءچاہتے ہیں۔ ان کے لئے مواقع اچھے جا رہے ہیں۔ بس قدم اٹھانے کی دیر ہے اور اولاد کی حوالے سے قدرے محتاط رہیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

ایک بھی ایسا مسئلہ نہیں جو وجہ پریشانی بن سکے۔ آپ کھل کر اپنے کام کی طرف پیش قدمی کر سکتے ہیں۔ امید ہے آج مناسب رقم کا بندوبست ہو جائے گا۔

آج کا دن کیسا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے توشیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں