30

سندھ کے نئے سیکریٹری بلدیات کا چارج سنبھالتے ہی سخت اقدام

Spread the love

کراچی(صرف اردو آن لائن نیوز) نئے سیکریٹری بلدیات

سندھ کے نئے سیکریٹری بلدیات نجم شاہ نے چارج سنبھالتے ہی متعدد بلدیاتی افسران کو پبلک

اکاونٹس کمیٹی کے احکامات نہ ماننے، غیر قانونی بھرتیوں، فنڈز میں خرد برد اور غلط بلنگ کے

الزامات پر معطل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے نئے سیکریٹری بلدیات نجم شاہ نے

چارج سنبھالتے ہی 3 بلدیاتی افسران کو پبلک اکانٹس کمیٹی کے احکامات نہ ماننے پر معطل کردیا،

افسران کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ افسران پی اے سی اجلاس میں آڈٹ اعتراضات کے

برطانیہ کا سندھ میں سیلاب متاثرین کے لیے امداد کا اعلان

جواب نہیں دے رہے تھے۔ معطل افسران میں ٹنڈو الہیار کے چیف میونسپل آفیسر غلام سرور، میر

پور ماتھیلو کے سلمان لوند اور جھنڈو مری ٹان کے افسر فیاض شاہ شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق

ڈسٹرکٹ کورنگی کے بھی 4 افسران کو کرپشن کے الزام میں معطل کردیا گی ہے، افسران پر غیر

قانونی بھرتیوں، فنڈز میں خرد برد اور غلط بلنگ کے الزامات ہیں۔ معطل افسران میں 17 سے

19 گریڈ کے افسران شامل ہیں۔

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے توشیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

فنڈز میں خرد برد اور غلط بلنگ کے الزامات ہیں۔ معطل افسران میں 17 سے

19 گریڈ کے افسران شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں