53

نیب بلوچستان نےتین افراد کو گرفتار کر لیا

Spread the love

کوئٹہ(صرف اردو آن لائن نیوز) نیب بلوچستان

نیب بلوچستان نے کرپشن کے الزام میں سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر ایم ایس ڈی محکمہ صحت بلوچستان

سمیت تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیب بلوچستان نے محکمہ صحت بلوچستان

کے سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر ایم ایس ڈی ڈاکٹر ذوالفقارعلی بلوچ سمیت تین افراد کو کروڑوں روپے

غبن کیس میں گرفتار کیا۔ نیب حکام کے مطابق نیب نے ڈا ئریکٹر جنرل نیب بلوچستان کی ہدایت پر

ایم ایس ڈی بلوچستان میں کتے کے کاٹنے کے انجکشن کی خریداری کے حوالے سے شکایات پر

آسٹریلیا کا جلد کورونا ویکسین بنا کر مفت فراہم کرنے کا اعلان

تحقیقات کا آغاز کیا تو انکشاف ہوا کہ ملزم ڈا کٹر ذوالفقارعلی بلوچ نے میڈیکل ٹیکنیشن اینڈ

پروپرائٹرعلی عمرانٹر پرائیزز، خالد بھٹی اور فقیر حسین کے ساتھ ملی بھگت سے تقریبا 40 کروڑ

سے زائد کی خطیر رقم اینٹی ریبیز انجیکشن خریداری کی مد میں وصول کرکے اپنے جیبوں کی نظر

کرلی۔ نیب حکام کے مطابق سابق ایڈیشنل ڈائر یکٹر و دیگر ملزمان نے قانون کی آنکھ میں دھول

جھونک کر 40 کروڑ روپے سے زائد کا غبن کیا، انجکشن کی خریداری کی رقم ایڈ وانس میں

وصول کی جبکہ سپلائی صرف سرکاری کاغذوں میں دکھائی گئی۔

وصول کی جبکہ سپلائی صرف سرکاری کاغذوں میں دکھائی گئی۔

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے توشیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں