32

ٹرمپ کے پاس کورونا کیخلاف کوئی منصوبہ نہیں، جو بائیڈن

Spread the love

واشنگٹن(صرف اردو آن لائن نیوز) ٹرمپ کے پاس کورونا

امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے کہا ہے کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس

ابھی بھی کوئی منصوبہ بندی نہیں ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدارتی

امیدوار جوبائیڈن نے ٹریڈ یونین کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ویکسین کے

معاملے پر ہمیں سائنسدانوں کی بات کو سننا پڑے گا کیونکہ ہمیں کورونا ویکسین کی ضرورت ہے

جو اگر کل مل جائے تو کل ہی لے لیں گے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے

آسٹریلیا کا جلد کورونا ویکسین بنا کر مفت فراہم کرنے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا انتباہ کو نظر انداز کیا اور وہ امریکی عوام کی حفاظت

کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ کورونا سے نمٹنے کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس ابھی بھی کوئی منصوبہ

بندی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسین وہ استعمال کی جانی چاہیے جسے سائنسدان منظور

کریں۔تین روز قبل امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی اقدار

کے لیے خطرہ قرار دیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کی تاریخ میں کبھی کسی صدر نے ایسی گفتگو

نہیں کی جیسی ڈونلڈ ٹرمپ کر رہے ہیں۔ وہ زندگی میں کسی شخص سے اتنا مایوس نہیں ہوئے جتنا

ٹرمپ سے ہوئے ہیں اور صدر ٹرمپ کی ممکنہ طور پر کوشش یہی ہے کہ انتخابات ملتوی کر دیے

جائیں۔

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے توشیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں