41

دیت نہیں لی، اچکزئی کی بریت سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے،بھائی کا اعلان

Spread the love

کوئٹہ (صرف اردو آن لائن نیوز ) اچکزئی کی بریت چیلنج

عبدالمجید اچکزئی کی گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے ٹریفک سارجنٹ عطا اللہ کے بھائی

نے سابق ایم پی اے کی بریت کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جیونیوز کے مطابق

ٹریفک سارجنٹ عطا اللہ کے بیٹے معظم عطا نے کہا کہ ہم نے اپنے والد کے قتل کے معاملے میں

عدالت سے باہر کوئی فیصلہ نہیں کیا، ہم نے قتل کیس میں کوئی دیت لی نہ خون بہالیا ہے۔ معظم عطا

نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں ہمارے ساتھ کیس میں انصاف نہیں ہوا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج

دنیا نے دیکھی اس لیے مزید گواہی کی ضرورت نہیں تھی۔ مقتول کے بیٹے نے بتایا کہ تاحال بے

آسٹریلیا کا جلد کورونا ویکسین بنا کر مفت فراہم کرنے کا اعلان

روزگار ہوں اور محکمہ پولیس میں کوئی ملازمت نہیں ملی۔ دوسری جانب مقتول ٹریفک سارجنٹ

عطا اللہ کے بھائی عنایت اللہ کاکہنا ہے کہ مجھے واقعے کی اطلاع وائرلیس کے ذریعے ملی جس

کے فوری بعد سول اسپتال کے ٹراما سینٹر پہنچا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اہلکاروں نے بتایا کہ انہوں نے

موقع سیگاڑی میں سوار عبدالمجید اچکزئی کو پکڑ لیا تھا، واقعے کے وقت گاڑی میں سوار شخص

عبدالمجید اچکزئی تھا۔ مقتول کے بھائی نے ماڈل کورٹ کے فیصلے کو ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ

میں بھی چیلنج کرنے کااعلان کیا۔

اچکزئی کی بریت چیلنج

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے توشیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں