49

کورونا سے اموات میں کمی، مزید 5 افراد جاں بحق

Spread the love

اسلام آباد(صرف اردو آن لائن نیوز ) کورونا سے اموات

کورونا کیسز اور اموات میں مسلسل کمی ہونے لگی، مہلک وائرس سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے،

جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 350 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد

2 لاکھ 99 ہزار 233 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 330 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 97 ہزار 306، سندھ میں

ایک لاکھ 30 ہزار 807، خیبر پختونخوا میں 36 ہزار 663، بلوچستان میں 13 ہزار 321، گلگت

بلتستان میں 3 ہزار 41، اسلام آباد میں 15 ہزار 762 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 333 کیسز

<a href=”https://jtnonline.com/%d8%a8%da%86%d9%88%da%ba-%da%a9%db%8c%d9%84%d8%a6%db%92-%d9%85%db%8c%d9%b9%da%be%d8%a7-%d8%b2%db%81%d8%b1/23376/%d8%b2%db%8c%d8%b1-%d8%b9%d9%86%d9%88%d8%a7%d9%86/oh-my-god%d8%a7%d9%88%d9%85%d8%a7%d8%a6%db%8c-%da%af%d8%a7%da%88/” rel=”noopener noreferrer” target=”_blank”><strong>بچوں کیلئے میٹھا زہر، نوجوانوں کو اندر سے کھوکھلا کرنیوالے مشروبات</strong></a>

رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں اب تک 28 لاکھ 2 ہزار 210 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ

24 گھنٹوں کے دوران 23 ہزار 521 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 2 لاکھ 86 ہزار 157 مریض

صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 606 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پاکستان میں کورونا سے ایک

دن میں 5 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 350 ہوگئی۔

پنجاب میں 2 ہزار 211، سندھ میں 2 ہزار 425، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 256، اسلام آباد میں

177، بلوچستان میں 145، گلگت بلتستان میں 71 اور آزاد کشمیر میں 65 مریض جان سے ہاتھ دھو

بیٹھے۔

<h6 style=”text-align: center;”>قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو <a href=”https://twitter.com/jtnonline1″ target=”_blank” rel=”noopener noreferrer”>شیئر ، اپڈیٹ</a> رہنے کیلئے فالو کریں</h6>

کورونا سے اموات

اپنا تبصرہ بھیجیں