49

ملک بھرمیں یومِ بحریہ ملی جوش وجذبے سے منایا گیا

Spread the love

کراچی(صرف اردو آن لائن نیوز ) یومِ بحریہ

سال 1965 کی جنگ میں پاک بحریہ کی شاندار کارکردگی کی یاد میں ہر سال آٹھ ستمبر یومِ بحریہ

کے طور پر منایا گیا ، اس دن پاک بحریہ نے پاکستان کی بری اور فضائی افواج کے شانہ بشانہ رہ

کر دشمن کے دانت کھٹے کیے۔1965 کی جنگ میں بری اورفضائی افواج نے دفاع وطن کا فریضہ

بھرپور طریقے سے انجام دیا لیکن آٹھ ستمبرکا دن پاک بحریہ کے نام رہا، آپریشن دوارکا میں پاکستان

نیوی نے دشمن کے دلوں پر جو لرزہ طاری کیا، اسی کی یاد میں آٹھ ستمبر کو پاک بحریہ کا دن منایا

جاتا ہے۔ طیارہ بردارجہاز نہ ہونے کے باوجود پاک بحریہ نے بھی اس جنگ میں بہادری اور پیشہ

آسٹریلیا کا جلد کورونا ویکسین بنا کر مفت فراہم کرنے کا اعلان

ورانہ مہارت کی نئی تاریخ رقم کی، پاکستان کی واحد آبدوزغازی نے اپنے نام کی لاج رکھی

اورغازی رہ کر وہ کارنامہ انجام دیا کہ دنیا اس پر حیران ہوئی، غازی آبدوز نے تن تنہا بھارتی بیڑے

کو عالمی سمندر میں پیش قدمی سے روکے رکھا۔ معرکہ دوارکامیں پا ک بحریہ کے جہازوں نے

کموڈور ایس ایم انور کی زیر قیادت دشمن کے چھکے چھڑا دیے، سات اور آٹھ ستمبر کی درمیانی

شب کیے گئے حملوں سے دشمن کے اوسان خطا ہوگئے، یہی وجہ ہے کہ بھارت آج تک انیس

سوپینسٹھ کی جنگ کے بعد بحری محاذ پر کسی کارروائی کی جرت نہ کرسکا۔

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے توشیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

یومِ بحریہ

اپنا تبصرہ بھیجیں