74

گلگت بلتستان میں مسلم لیگ (ن) کو سیاسی دھچکہ

Spread the love

اسلام آباد (صرف اردو آن لائن نیوز) انتخابات سے قبل مسلم لیگ نواز کو گلگت بلتستان سے

شدید دھچکہ ،مسلم لیگ نواز گلگت بلتستان شعبہ خواتین کی سابق صدر اور وزیر ثوبیہ مقدم کپتان

کے قافلے میں شامل ہوگئیں۔ انہوں نے چیف آرگنائزر سیف اﷲ خان نیازی سے یہاں اسلام آباد میں ملاقات کی ۔

معیاری اور نایاب اردو کتب پڑھنے اور داونلوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

مرکزی سینئر نائب صدر ارشد داد اور سینئر رہنما سید واجد حسین بخاری سمیت دیگر بھی موجود

تھے۔ سابق رہنما مسلم لیگ نواز ثوبیہ مقدم کا کہنا تھا چیئرمین تحریک انصاف و وزیراعظم

عمران خان کی قیادت اور ویڑن پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا ملک بھر

کیطرح گلگت بلتستان کے عوام بھی وزیراعظم عمران خان کے تبدیلی کے ایجنڈے کیساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا آئندہ انتخابات میں گلگت بلتستان کے عوام تحریک انصاف کی شکل میں اپنی سیاسی

سمت کا تعین کریں گے۔انہوں نے کہا تحریک انصاف کے منشور اور قیادت پر مکمل اعتماد کا

اظہار کرتے ہوئے جماعتی آئین و نظم کی پاسداری کا عہد کرتی ہوں۔

دولت کی بڑھتی ہوس عالمی کرکٹ کیلئے خطرہ بن گئی

انہوں نے کہا گلگت بلتستان میں وزیراعظم عمران خان کے پیغام کی ترویج میں بھرپور کردار ادا

کریں گے ۔ اس موقع پر چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف ثوبیہ مقدم کا ساتھیوں سمیت

پاکستان تحریک انصاف میں خیر مقدم کرتے ہیں، انہوں نے کہا تحریک انصاف عوام کی بھرپور

معاونت و حمایت سے گلگت بلتستان میں تاریخ کا رخ موڑنے کو تیار ہے، انہوں نے کہا

آئینی و انتظامی اختیارات کی فراہمی کیساتھ گلگت کے عوام کی فلاح و ترقی اولین ترجیحات ہیں۔

سیف اﷲ خان نیازی نے کہا نظام کی تبدیلی کے ذریعے وسائل کی فراہمی اور ترقی میں

گلگت بلتستان کی شراکت کا بطور خاص اہتمام کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں