56

حکومت کا15 ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق اصولی فیصلہ

Spread the love

تعلیمی ادارے اصولی فیصلہ

اسلام آباد (صرف اردو آن لائن نیوز) تعلیمی ادارے اصولی فیصلہ

حکومت نے 15ستمبر سے نویں، دسویں جماعت ، یونیورسٹی اور کالجوں

کو کھولنے کا اصولی فیصلہ کرلیا جبکہ پہلی سے پانچویں اور چھٹی سے آٹھویں جماعتوں کو ایک

ہفتہ بعد کھولا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت بین

الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزرائے تعلیم سمیت چیئرمین اور ایگزیکٹو

ڈائریکٹر ایچ ای شریک ہوئے۔ وفاقی وزارت تعلیم نے مراحلہ وارتعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق

تجاوز پیش کیں ، جس کے بعد 15ستمبر سے نویں، دسویں جماعت ، یونیورسٹی اور کالجوں کو

کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بڑی جماعتوں کی کلاسیں کھولنے کے بعد کورونا

کیسز کومانیٹر کیا جائے گا، کوروناصورتحال کے پیش نظر ایک ہفتہ بعد چھٹی سے آٹھویں تک کی

سرگرمیوں کا آغازہوگا۔ تمام صوبائی وزرائیتعلیم تعلیمی سرگرمیاں مرحلہ وار شروع کرنے پر

متفق ہوئے اور کہا گیا کورونا وائرس کے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد ہوگا جبکہ طلباکو

ماسک کیساتھ تعلیمی اداروں میں داخلہ یقینی بنانیکی ہدایت کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس

میں پہلی سے پانچویں اور چھٹی سے آٹھویں جماعتوں کو ایک ہفتہ بعد کھولنے کا فیصلہ کیا گیا

جبکہ تعلیمی اداروں سے منسلک ہاسٹل کھولنے کی تجویز پر غور کیاگیا۔ اجلاس میں مختصر اکیڈمک

آسٹریلیا کا جلد کورونا ویکسین بنا کر مفت فراہم کرنے کا اعلان

سلیبس اور2021میں امتحانات پر اور وفاقی نظامت تعلیمات میں اینٹی ہراسمنٹ باڈیزکے صوبوں

میں قیام پر بھی گفتگوہوئی جبکہ بی ای سی ایس،این سی ایچ ڈی ٹرانزیشن پلان اور یکساں نصاب

تعلیم کا معاملہ بھی زیرغور آیا۔ اجلاس کے فیصلے حتمی منظوری کیلیے این سی اوسی

کوبھجوائے جائیں گے ، تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق حتمی منظوری این سی او سی دے گی۔

تعلیمی ادارے اصولی فیصلہ

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے توشیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں