66

پاکستان میں فیری سروس کے آغاز کی منظوری کا امکان

Spread the love

اسلام آباد(صرف اردو آن لائن نیوز ) پاکستان میں فیری سروس

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس (آج) منگل ہو

گا، جس میں پاکستان میں فیری سروس کے آغاز اورماس ٹرانزٹ اتھارٹی آرڈیننس کی منظوری دی

جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس (آج)

منگل ہو گا، جس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور اہم معاشی

اشاریوں پر بریفنگ دی جائے گی ۔ اسلام آباد:کابینہ اجلاس کا 15 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے

آسٹریلیا کا جلد کورونا ویکسین بنا کر مفت فراہم کرنے کا اعلان

، کابینہ کمیٹی قانون سازی کا دائرہ کار بڑھانے کامعاملہ ایجنڈے میں شامل ہیں جبکہ ماس ٹرانزٹ

اتھارٹی آرڈیننس اور چیئرمین فیڈرل ایجوکیشن بورڈکی تعیناتی کی منظوری دی جائیگی۔ پورٹ قاسم

کراچی پرایل این جی ٹرمینل کے قیام اور پاکستان میں فیری سروس کے آغاز کی منظوری ایجنڈے

کا حصہ ہے جبکہ نیپراسالانہ رپورٹ 19-2018اور انڈسڑی رپورٹ 2019 پیش کی جائے

گی۔ کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں اور کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے فیصلوں کی

توثیق کرے گی جبکہ آرٹیکل 147 کے تحت رینجرز کو فرائض سونپنے کا معاملہ ایجنڈے میں

شامل ہیں۔ اجلاس میں مارگلہ روڈ اسلام آباد پر تجاوزات سے متعلق اور پبلک اینڈ پرائیویٹ تعمیرات

کاجائزہ اور پیپرا رولز پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ سی ڈی اے اورمیونسپل کارپوریشن اسلام آباد

میں کام کی تقسیم پر غور ہو گا اور اسلام آباد میں بجلی میٹرزکی تنصیب کیکابینہ 2005 کے

فیصلے پر نظر ثانی کی جائیگی۔

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے توشیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں