آج کا دن 72

آج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love

آج کا دن

حمل
آپ کو جن کاموں میں رکاوٹوں اور مشکلات کا سامنا تھا ،اللہ پاک نے چاہا تو وہ سب ایک ایک کر کے دور ہو جائیں گی اور آپ کی مالی پوزیشن میں بھی خاطر خواہ بہتری کا عمل شروع ہو جانے کی امید ہے۔ بندش، جادو، ٹونے و دیگر قسم کے اثرات سے اب نجات مل گئی ہے۔ آپ آزاد ہیں اب اِن شاء اللہ بہت کچھ بدلے گا، جو آپ کے حق میں ہو گا۔

آج کا دن
ثور
کسی بڑی چیز کی خریداری کے لئے فی الحال مناسب وقت نہیں ہے،ابھی انتظارکریں جو بھی کام کر رہے ہیں،اس پر مکمل توجہ اور محنت کریں، اِن شاء اللہ اس میں ہی فائدہ ہو گا، آپ کو ایمانداری سے کام کرنا ہے۔ صورتِ حال مکمل طور پر بدل چکی ہے، آپ کو اس سے بھرپور فائدہ اٹھانا ہے، نماز کی پابندی ہر صورت میں خود پر لازم کر لیں۔
جوزہ
آپ کی پریشانیاں بڑھ رہی ہیں، اس کی وجہ اللہ پاک سے دوری ہو سکتی ہے، سب کچھ چھوڑ کر سچی توبہ کریں اور کثرت سے ذکر ِ الٰہی کریں، نماز کی پابندی کے ساتھ ساتھ حقوق العباد کے معاملات میں، جہاں پر بھی غلطیاں ہوئی ہیں،ان کو ٹھیک کرنے کی کوشش کریں۔ اگر آپ سے کچھ نہیں ہو سکتا تو پھر دُعا سے کام لیں، تب جا کر صورتِ حال بہتر ہو سکے گی۔
سرطان
اب آہستہ آہستہ صورتِ حال بدل تو رہی ہے، مگر آپ کئی معاملات میں ابھی لاپروائی سے کام لے رہے ہیں،جو اپنے نقصان کو بڑھانے والی بات ہے۔ آپ کی مکمل توجہ ہونی چاہئے ہر کام پر اور جو آفر ملے اس کو فوری طور پر قبول کرنے میں بھی کوئی حرج نہیں ہے۔ اپنوں سے اختلافات والا خانہ ابھی کھلا ہوا ہے، اپنے غصے پر قابو رکھ کر چلیں۔
اسد
کاروباری حضرات کے لئے اچھے دن ہیں، صرف اپنے روزگار پر توجہ دینا ہو گی ،چھوٹے چھوٹے کام بھی نہ چھوڑیں، جس کام میں بھی ہاتھ ڈالیں، سرمایہ کاری کے بغیر کریں اور گھر پر توجہ بھی ضروری ہے۔ اِس وقت اولاد کا خانہ کمزور ہے، ان پر گہری نگاہ رکھیں۔ کسی بھی ایسے کام میں ہر گز ہاتھ نہ ڈالیں جہاں اولاد کی من مانی موجود ہو۔
سنبلہ
خانگی امور میں دلچسپی لینا ضروری ہے۔ اب چند اہم اور بڑے فیصلے کرنے ہوں گے، یہ سال ہے ہی تبدیلیوں والا،اس کے بعد شاید اتنا اچھا وقت نہ مل سکے، اس لئے اللہ کا نام لے کر قدم اٹھائیں۔ جو لوگ کسی بھی قسم کی الجھن کا شکار ہیں وہ اس سے نکل جانے میں کامیاب ہوںگے اور مقدمے و انکوائری وغیرہ سے نجات و تبادلے کا امکان بھی موجود ہے۔
میزان
صحت کا خانہ مسلسل کمزوری ظاہر کر رہا ہے، اس پر جس قدر ممکن ہو توجہ دیں اور ساتھ ساتھ دن میں آدھا گھنٹہ چہل قدمی ضرور کریں اس عمل سے دوائیوں سے دور رہ سکیں گے۔ والدین کی صحت کا بھی خیال رہے ،ایمانداری آپ کے لئے قسمت کے وہ بند دروازے کھول دے گی جو عرصۂ دراز سے بند تھے۔ یہ ہفتہ آپ کی کئی مشکلات کا حل لے کر آیا ہے۔
عقرب
کوئی نہ کوئی مسئلہ ہو سکتا ہے، جو ایک مشکل سے نکلتے ہیں اور دوسری میں پھنس جاتے ہیں۔ ان دِنوں آپ کی ہر رات کو استخارے کی مدد سے اگلا دن چلانے کا مشورہ بھی ہے، اس کے بغیر قدم نہ اٹھائیںجس طرف سے امیدیں لگا رکھی ہیں، اُس کے بجائے اگر اللہ سے امید رکھتے تو شاید اس مشکل میں نہ آتے۔ آپ حسبنا اللہ و نعیم الوکیل کا ورد 450مرتبہ ضرور کریں۔
قوس
اب چلنے کا نہیں،بلکہ بھاگنے کا وقت ہے، ستاروں کی چال بتا رہی ہے کہ یہ دن اللہ نے چاہا تو بڑے شاندار ہوں گے، اللہ پاک کا نام لے کر جس کام میں بھی ہاتھ ڈالیں گے، وہ ہو جائے گا۔بڑی تبدیلی کے واضح اشارے بھی مل رہے ہیں۔ یہ عمل کسی وقت بھی شروع ہو سکتا ہے،خود کو ذہنی طور پر تیار رکھیں۔ یہ شاید ہر سطح پر ہو وہ بھی جلد۔

آسٹریلیا کا جلد کورونا ویکسین بنا کر مفت فراہم کرنے کا اعلان
جدی
اللہ پاک سے اچھے کی امید رکھیں۔ وہ دن نہیں رہے تو یہ بھی نہیں رہیں گے،وقت تو لوٹ کر واپس آتا ہے،اِن شاء اللہ آپ دوبارہ اچھی بہاریں دیکھیں گے اور ایک خوشگوار زندگی گزاریں گے، مگر اس کے ساتھ اپنے رب کے ساتھ اپنے معاملات ٹھیک رکھنے کی اشد ضرورت ہے،یہ تب ہو گا جب حقوق العباد کے معاملات بہتر ہوں گے، غور کریں۔
دلو
جو گذر چکا ہے اس کو بھول جائیں، اب نئے سرے سے زندگی کی ابتدا کریں۔ سچی توبہ کر کے اپنے اندر کی اچھی طرح صفائی کریں، آپ نے اللہ پاک کی مدد سے چلنا ہے۔ آپ کو جہاں سکون نصیب ہو گا وہاں پر کام اِن شاء اللہ برکتوں اور رحمتوں سے خودبخود ہو جائے گا۔یہ ہفتہ مالی طور پر بھی بہتری دے سکتا ہے اور گھر میں خوشخبری بھی آ سکتی ہے۔
حوت
صرف آپ کی لاپروائی سے آج مشکلات محسوس ہو رہی ہیں اور قصور وار قسمت کو سمجھ رہے ہیں، توبہ کریں۔ اللہ پاک کو آپ جیسا گمان کریں گے، ویسا ہی پائیں گے،بس اپنے معاملات ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔یہ ہفتہ اپنوں کی جانب سے کچھ کشیدگی بھی ظاہر کر رہا ہے، مگر آپ کا غصہ اگر قابو میں رہا تو پھر آپ خرابی سے بچ سکیں گے۔ صدقہ ضرور دینا ہے۔

آج کا دن

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے توشیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

آج کا دن

آج کا دن

اپنا تبصرہ بھیجیں